ایوان نمائندگان (جاپان)
ایوان نمائندگان (انگریزی: House of Representatives) جاپان کی پارلیمان کا ایوان زیریں ہے۔ جاپان پارلیمان کا ایوان بالا ہاوس آف کونسلرز کہلاتا ہے۔ ایوان نمائندگان 465 ارکان پر مشتمل ہے اور وہ 4 سال کی مدت کے لیے منتخب ہوتے ہیں۔ 176 ارکان 11 کثیر رکنی انتخابی حلقوں سے بذریعہ متناسب نمائندگی ووٹ منتخب ہوتے ہیں جبکہ 289 ارکان یک رکنی انتخابی حلقوں سے منتخب ہوتے ہیں۔ اکثریت ثابت کرنے لیے 233 نشستیں درکار ہیں۔
ایوان نمائندگان 衆議院 Shūgiin | |
---|---|
The 48th House of Representatives | |
قسم | |
قسم | Lower house |
قیادت | |
Prime Minister | |
Opposition leader | |
ساخت | |
نشستیں | 465 |
سیاسی گروہ | Government (314)
Opposition (145)
|
انتخابات | |
Parallel voting: First past the post (289 seats) پارٹی لسٹ سسٹم (176 seats) | |
پچھلے انتخابات | اکتوبر 22, 2017 |
اگلے انتخابات | On or before اکتوبر 22, 2021 |
مقام ملاقات | |
Chamber of the House of Representatives | |
ویب سائٹ | |
www.shugiin.go.jp |
ایوان نمائندگان یا ایوان زیریں ایوان بالا سے زیادہ با اختیار اور طاقت ور ہے۔ یہ ایوان بالا کے ویٹو کو دو تہائی اکثریت کی منظوری کے ساتھ کالعدم کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ ایوان زیریں کا صدر نشین وزیر اعظم جاپان ہوتا ہے۔ موجودہ وزیر اعظم شنزو آبے ہیں۔[1][2][3]
ایوان بالا اور ایوان زیریں میں فرق
ترمیمایوان نمائندگان کے پاس کئی ایسے اختیارات ہیں جو ایوان کونسلرز کے پاس نہیں ہیں۔ مثال کے طور پر اگر ایوان زیریں میں کوئی بل منظور ہوا اور ایوان بالا نے اس بل کو نا منظور کر دیا تو ایوان زیریں (ایوان نمائندگان) دو تہائی اکثریت کی منظوری کے ساتھ ایوان بالا (ایوان کونسلرز) کے فیصلے کو کالعدم کر سکتا ہے۔ البتہ معاہدہ، بجٹ اور وزیر اعظم کے انتخاب میں ایوان بالا ایوان زیریں کے فیصلہ کو موخر کر سکتا ہے مگر منسوخ نہیں کر سکتا ہے۔ اس لحاظ سے ایوان نمائندگان ایوان کونسلرز کے مقابلے میں زیادہ با اختیار تسلیم کیا جاتا ہے۔ ایوان زیریں کے ارکان 4 برس کے لیے منتخب ہوتے جبکہ ایوانا بالا کے ارکان 6 سال کے لیے منتخب ہوتے ہیں۔ ایوان زیریں کو وزیر اعظم تحلیل کر سکتا ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی صورت میں بھی ایوان زیریں تحلیل ہو جاتا ہے جبکہ ایوان بالا کبھی تحلیل نہیں ہوتا ہے۔ اس طرح ایوان نمائندگان زیادہ حساس اور عوام سے قریب ہوتا ہے۔
گرچہ ایوان زیریں کے ارکان 4 سال کے لیے منتخب ہوتے ہیں مگر جاپان میں قبل از وقت اتنخابات عام بات ہے۔ ارکان پارلیمان کی اوسط میعاد اب تک 3 سال رہی ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.bbc.com/news/world-asia-41423848
- ↑ https://www.reuters.com/article/us-japan-election/japan-parliament-dissolved-snap-اکتوبر-22-election-expected-idUSKCN1C23AO
- ↑ https://www.japantimes.co.jp/news/2017/09/28/national/politics-diplomacy/abe-dissolves-lower-house-opposition-bands-together/