ایوب پل
ایوب پل ( انگريزی: Ayub bridge ) پاکستان میں ایک ریلوے پل ہے جو سکھر اور روہڑی کے درمیان دریائے سندھ پر واقع ہے۔ اس پل کا نام پاکستان کے سابق صدر جرنل ایوب خان کے نام پر ایوب پل رکھا گیا۔ اس کا سنگ بنیاد 9 دسبر 1960ء کو رکھا گیا اور اس کا افتتاح 6 مئی 1962ء کو اس وقت کے صدر جرنل ایوب خان نے کرا۔[1]
یہ پل فولاد سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ دنیا کا تیسرا پڑا محراب پل تھا اور دنیا کا پہلا ریلوے پل ہے جو فولادی رسیوں سے لٹکا ہوا ہے۔
ایوب پل کی تعمیر سے پہلے ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے لینس ڈاؤن پل استمال ہوتا تھا لیکن اس پل کی تعمیر کے بعد پرانے پل کو ٹرینوں کے لیے بند کر دیا گیا اور ریلوے ٹریفک کو ایوب پل پر منتقل کر دیا گیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Sarfaraz Memon (7 مئی 2012)۔ "British engineering: Ayub Bridge turns 50"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-03-15