ایڈی اور سول زکائے
ایڈی اور سول زکائے (پیدائش علی الترتیب جولائی 1950ء اور جون 1952ء) دو اسرائیلی پیدائش والے برطانوی بلینوں کی دولت کا اثاثہ رکھنے والے بھائی ہیں۔ ان لوگوں نے اپنی رئیل اسٹیٹ کمپنی ٹاپ لینڈ گروپ کے ذریعے کافی منافع اور دولت کمائی۔
ایڈی اور سول زکائے | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | Eddie: جولائی 1950 Sol: جون 1952 اسرائیل |
رہائش | لندن، انگلستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | جائیداد |
درستی - ترمیم ![]() |
ابتدائی زندگی ترميم
ایڈی زکائے جولائی 1950ء کو ہوئی اور سول زکائے جون 1952ء میں پیدا ہوا۔ [2] یہ دونوں کی پیدائش اسرائیل میں ہوئی۔ [3]
کاروبار ترميم
ایڈی اور سول زکائے نے جائداد سے متعلق اپنے کاروبار کا برطانیہ میں 1980ء کے دہے میں آغاز کیا جب جائداد کی مانگ اور دام بڑھے ہوئے تھے۔ وہ آگے چل کر ریاستہائے متحدہ امریکا اور وسط مشرقی بازاروں میں بھی پھیل گئے۔ [3] دی ٹائمز کا بیان ہے کہ ان بھائیوں نے اپنے پیسے کو زیادہ تر بِکری اور دوبارہ لیز کے سوپرمارکٹوں کے ذریعے معاملتوں، بالخصوص مارکس اور اسپینسر کے ساتھ اہم 2001ء کی معاملت سے کمایا۔[4]
سول زکائے برطانیہ کی بجائے اسرائیل میں سکونت اختیار کرنے لگا تھا۔ 2013ء میں وہ برطانیہ دوبارہ لوٹ آیا اور ٹاپ لینڈ کے صدرنشین اور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر کے طور پر جائزہ حاصل کیا۔ یہ عہدہ اس وقت اس کے بھائی کے ہاتھ میں تھا جو نائب صدرنشین بنا۔ [5]
ٹاپ لینڈ گروپ دنیا کے سب بڑے نجی جائداد اور سرمایہ کاری گروپوں میں سے ایک ہے۔ یہ کمپنی مملکت متحدہ اور بھارت میں جائداد رکھتی ہے اور 2013ء میں 15 میں 12 ہوٹلوں کی ملکیت حاصل کر گیا (سبھی مملکت متحدہ میں) جو دیوالیہ پن کی شکار مینزیز ہوٹلز کے زیر انتظام تھی۔ اس کے لیے $135 ملین ادا کیے گئے۔ [6] یہ لوگ کئی اور مملکت متحدہ کی ہوٹلوں کو اپنی ملکیت رکھتے ہیں، جس میں باتھ کی رائل کریسنٹ ہوٹل، ہلٹن برائٹن میٹروپول، گلاسگو ہلٹن اور کئی تھیسٹل ہوٹلیں، چھ مرکزی لندن میں اور ایک ایڈینبرگ میں۔ [6]
یہ بھائی ٹاپ لینڈ میں سب سے زیادہ حصے داری رکھتے ہیں، جو دیس اِز منی کے مطابق "آخرکار برطانوی جزائر ورجن سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔[3] فوربز کی 2016ء دنیا کے بلینیروں کی فہرست میں ان کا شمار #688 پر ہے اور ان کی مجموعی قیمت ریاستہائے متحدہ کے 2.5 بلین ڈالر کی ہے۔[1]
یہ کمپنی کاروبار کو وسعت دیتے ہوئے قدرتی وسائل اور بازاحیا نوانائی میں بھی پھیل چکی ہے۔ [7]
قانونی مقدمہ ترميم
2012ء میں دی گارڈین نے خبر دی کہ ٹاپ لینڈ اور ایڈی زکائے ریاستہائے متحدہ کی وزارت انصاف کے ایک مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ مبینہ طور پر "2002ء میں ایک جائداد کے ایجنٹ کے ساتھ سازش کر کے حکومت کافی زیادہ کرایہ حاصل کیا جو مرکزی لندن اس عمارت سے ہے جہاں لندن کی سب سے اہم طلاق عدالت واقع ہے" اور مزید یہ کہ "رشوت کے ذریعے دھوکا، بے ایمانی کا سہارا لے کر اعتماد شکنی" اور "غیرقانونی سازش" سے متعلق تھا۔ اس معاملے کی سب سے پہلے لیبر پارٹی کے وزیر جیک اسٹرا نے 2010ء میں شکایت کی۔ 2011ء میں ان بھائیوں نے ٹاپ لینڈ کے ذریعے £25,000 کا عطیہ کنزرویٹیو پارٹی کو دیا، جو اس وقت تک برسر اقتدار ہوئے تھے اور لبرل ڈیموکریٹص کے ساتھ تھے۔[8] اس ممقدمے کو بعد میں "عدالت سے باہر رازداری کی شرطوں پر طے کیا گیا تھا۔ "[9]
انسانیت دوستی کا مظاہرہ ترميم
2010ء میں ٹاپ لینڈ نے گروسوینور ہاؤز ہوٹل، لندن میں ایک کاروباری ظہرانے کا اہتمام جوئش کیر (ملک کی ایک یہودی رفاہی تنظیم) کے ساتھ کیا، جس کی وجہ سے تنظیم کے مقاصد کے لیے £241,000 جمع ہو سکے۔ [10]
حوالہ جات ترميم
- ^ ا ب "The World's Billionaires (2016 ranking): #688 Eddie & Sol Zakay". فوربز. 1 مارچ 2016. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 03 جنوری 2017.
- ↑ "Topland Group plc". Companies House. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 1 اکتوبر 2015.
- ^ ا ب پ Bridge، Sarah (16 فروری 2003). "£35m payday for property brothers". thisismoney. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 1 اکتوبر 2015.
- ↑ "Sol Zakay Property entrepreneur", Catherine Boyle, The Times, 21 July 2008, p. 39.
- ↑ Hanscomb، Harry (2 جولائی 2013). "Topland - General - UK, Sol Zakay set to return to UK to lead Topland investment drive". propertymall. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 1 اکتوبر 2015.
- ^ ا ب "Zakay Brothers's Topland Group Buys Menzies UK Hotel Chain for $135 Million". Jewishbusinessnews. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 31 اکتوبر 2014.
- ↑
- ↑ Ramesh، Randeep (6 اپریل 2012). "Firm sued by ministry is Tory donor". The Guardian. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 1 اکتوبر 2015.
- ↑ Bar-Hillel، Mira (26 ستمبر 2012). "The Brothers". thelondonmagazine. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 2 اکتوبر 2015.
- ↑ Lord Mandelson helps to raise £241K for Jewish Care. جوئش کرانیکل, 15 نومبر 2010. ماخوذ 2 اکتوبر 2015.