بائبل سے قرآن تک

محمد تقی عثمانی کی کتاب

بائبل سے قرآن تک پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ یہ کتاب رحمت اللہ کیرانوی کی شہرہ آفاق کتاب اظہار الحق کا اردو ترجمہ ہے جو عیسائی مذہب پر سب سے زیادہ جامع ، مدلل اور مبسوط ہے ۔ عیسائیت کے بڑھتے ہوئے فتنہ کے پیش نظر اس کتاب کے متعدد تراجم کیے گئے ۔ دار العلوم کراچی کے استاد مولانا اکبر علی نے اردو میں اس کتاب کا ترجمہ کیا ، لیکن ترجمہ کے بعد اندازہ ہوا کہ کتاب میں اناجیل و عیسائی مذہب کی دیگر کتب کے حوالہ جات کی تحقیق و تنقید اور کتاب میں مذکور شخصیات کا تعارف ناگزیر ہے ۔ تقی عثمانی نے اس کتاب کی تحقیق و تعلیق کا فریضہ سر انجام دیا اس پر تحقیقی حواشی کا اضافہ کر کے کتاب کی افادیت مزید بڑھادی ، بائبل کی عبارات کی تخریج کر کے نسخوں کے اختلاف اور تازہ ترین تحریفات کو واضح کیا ۔ عیسائی اصطلاحات اور مشاہیر کا تعارف پیش کیا ، نیز عصر حاضر میں عیسائی مذہب سے متعلق جدید تحقیقات کی طرف بھی اشارہ کیا ، علاوہ از میں کتاب کے شروع میں ایک مبسوط مقالہ لکھا ، جو عیسائیت کے موضوع پر ایک مستقل تصنیف ہے ۔ کتاب تین جلدوں اور چھ ابواب پر مشتمل ہے ۔ جلدوں کے صفحات بالترتیب ٦٢٣ ، ٤٦١ اور ٦٦٤ ہیں ۔ باب اول کی حیار فصول بائبل سے متعلقہ مباحث کا احاطہ کیے ہوئے ہیں ۔ باب دوم بائیل میں تحریف کے دلائل سے متعلق ہے ۔ باب سوم میں نسح کی مختلف اقسام بیان کی گئی ہیں ۔ باب چہارم عقیدہ تثلیث کی تردید سے متعلق ہے ۔ باب پنجم میں انجاز قرآن کے مباحث شامل ہیں ، نیز قرآن پر عیسائیوں کے اعتراضات کے جوابات بھی پیش کیے گئے ہیں ۔ باب ششم میں نبی سنیم کے معجزات ، پیشینگوئیوں ، اخلاق اور پاکیزہ شریعت کا بیان ہے ۔ آنحضرت ﷺ کی رسالت پر عیسائیوں کے اعتراضات کے جوابات بھی باب ہذا میں شامل ہیں ۔ کتاب کے اخیر میں مصطلحات ، اعلام ، مقامات اور کتب کی فہارس ہیں ، جو حروف تہجی کے اعتبار سے مرتب ہیں ۔ کتاب کے تینوں حصے مجلد اور عمدہ سر ورق سے مزین 1431 ھ میں مکتبہ دار العلوم کراچی سے شائع کردہ ہیں ۔[1]

بائبل سے قرآن تک
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زباناردو
موضوعبائبل

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢٠٦۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢