بائبل کیا ہے؟

محمد تقی عثمانی کی کتاب

بائبل کیا ہے؟ پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ اس کتاب دراصل رحمت اللہ کیرانوی کی شہرہ آفاق تالیف کے اردو ترجمہ بائبل سے قرآن تک میں تقی عثمانی کے تحریر کر دہ باب اول بعنوان بائبل کیا ہے؟ کے حواشی پر مشتمل مختصر سا کتابچہ ہے، جس میں موجودہ بائبل کے ان اختلافات و تضادات کی امثلہ پیش کی گئی ہیں، جنہیں دیکھ کر کوئی بھی صحیح العقل انسان بائبل کو الہامی کتاب قرار نہیں دے سکتا، نیز انجیل برنباس سے متعلق مفتی تقی عثمانی کا مضمون بھی کتاب ہذا میں شامل ہے، جس میں مذکورہ انجیل کی اصلیت کے حوالے سے فاضلانہ تحقیق کی گئی ہے۔ 96 صفحات پر مشتمل یہ کتاب مکتبہ دار العلوم کراچی سے 1421ھ میں شائع ہوئی ہے۔[1]

بائبل کیا ہے؟
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زباناردو

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): 207۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢