بائیومیٹرک
بائیومیٹرک ، سے مراد مطالعے اور اطلاق کے دو مختلف میدان ہیں۔ پہلا، جو قدرے قدیم اور حیاتیاتی مطالعات میں استعمال ہوتا ہے، وہ ہے حیاتیات میں معطیات کا اکھٹا کرنا، اُس کی تالیف، تجزیہ اور منظم کرنا ہے۔ حیات پیمائی، بطور حیاتیاتی سائنس یا حیاتی شماریات، کا مطالعہ بیسویں صدی کے اوائل سے کیا جا رہا ہے۔
ابھی حالیاً اور غیر متناسباً، اِس اِصطلاح کی معنی وسیع ہو گئی اور اِس میں ایسے طریقہ جات کا مطالعہ شامل ہو گیا جس میں ایک یا زیادہ خلقی (طبیعی یا سلوکی) خواص کی بنیاد پر انسانوں کی شناخت کی جا سکتی ہے۔
کچھ محققین نے سلوکی حیات پیمائی کے لیے سلوک پیمائی (behaviometrics) کی اِصطلاح پیش کی ہے تاکہ دوسری سرگرمیوں کی مداخلت کے بغیر تجزیاتی کام جاری رکھا جاسکے۔
بائیومیٹرک
ترمیمبائیومیٹرک خواص کو دو جماعتوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ بائیں طرف نقشے سے ظاہر ہے۔
- فعلیاتی خواص کا تعلق جسم کی ساخت سے ہے۔ بصمات سب سے پُرانا خاصہ ہے جو سَو سال سے زیادہ عرصہ سے زیرِ استعمال ہے۔ چہرہ شناسی، دستی ہندسہ اور عین شناسی دوسری مثالیں ہیں۔ سلوکی خواص کا تعلق کسی شخص کے سلوک یا رویّے سے ہے۔ پہلا خاصہ جس کا استعمال آج کل بہت زیادہ ہے، وہ ہے دستخط۔ اَور جدید رسائی آواز اور کلید ضربی حرکت کا مطالعہ ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیم- رسائی انضباط
- بائیومیٹرک پاسپورٹ
- چہرہ شناسی نظام
- بصماتی پہچان
- عینی شناخت
- شبکیہ تفریس
- سہہ جہتی صورت شناسی
- بلندگوئی شناخت
- رسائی انضباط میں حیات پیمائی طرزیات
ویکی ذخائر پر بائیومیٹرک سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |