- شاہ فیصل مسجدپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم ایک عظیم الشان عبادت گاہ ہے جسے جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ عظیم مسجد اپنے انوکھے طرز تعمیر کے باعث تمام مسلم دنیا میں معروف ہے۔
- لال مسجد پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد کے قلب میں آبپارہ کے علاقہ میں میں تعمیر کی گئی ہے۔ سرخ پتھر سے تعمیر کے باعث یہ "لال مسجد" کے نام سے مشہور ہے۔ اس کے قریب وزات ماحولیات اور وزارت مذہبی امور کی عمارتوں کے علاوہ ایک عالی شان ہوٹل بھی واقع ہے۔
- گولڑہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نواح میں مارگلہ کی پہاڑيوں کے قريب واقع ايک گاؤں ہے۔ سطح سمندر سے 1707 فٹ کی بلندى پر واقع یہ گاؤں قدیم شہر ٹيكسلا سے 17 كلوميٹر کے فاصلے پر ہے ۔ اس گاؤں کی شہرت كا ايک بڑا سبب یہاں قائم پير مہر علی شاہ كا مزار ہے، جس کی وجہ سے اسے بسا اوقات گولڑہ شریف بھی کہا جاتا ہے۔