باب:اسلام آباد، پاکستان
شہر اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت ہے۔ 2009ء میں كى گئی مردم شمارى کے مطابق اس شہر كى آبادى تقريبا 673,766 ہے۔ اسلام آباد کا شماردنيا کے چند خوبصورت ترين شہروں میں ہوتا ہے۔ اس شہر کو 1964ء ميں پاکستان کے دارالحکومت کا درجہ ديا گيا۔ اس سے پہلے کراچی کو يہ درجہ حاصل تھا-اس کے اہم اور قابل ديد مقامات ميں فيصل مسجد، شکر پڑياں، دامن کوہ اور چھتر باغ شامل ہیں۔اس کے علاوہ پير مہر على شاہ كا مزار جو کے گولڑہ شريف میں واقع ہے اور برى امام كا مزار جو کے مغل بادشاہ اورنگزيب نے اپنى دورحكومت میں تعمير كروايا تھا اسلام آباد كے چند ا ہم مقامات ہیں۔ 1958ء تک پاکستان کا دارالحکومت کراچی رہا۔ کراچی کی بہت تیزی سے بڑھتی آبادی اور معاشیات کی وجہ سے دارالحکومت کو کسی دوسرے شھر منتقل کرنے کا سوچا گیا۔ 1958ء میں اس وقت کے صدر ایوب خان نے راولپنڈی کے قریب اس جگہ کا انتخاب کیا اور یہاں شہر تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ عارضی طور پر دارالحکومت کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا اور 1960ء میں اسلام آباد پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا۔ شہر کی طرز تعمیر کا زیادہ تر کام یونانی شہری منصوبہ دان Constantinos A. Doxiadis نے کیا۔ 1968ء میں دارالحکومت کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
مذہب: ہندومت ۔ بدھ مت ۔ جین مت ۔ سکھ مت ۔ اسلام ۔ عیسائیت ۔ یہودیت سیاسیات: سارک ۔ پاکستانی حکومت ۔ کھیل: کرکٹ
|