باب:تصوف/منتخب مقالہ/1
سید عثمان مروندی (پیدائش: 1177ء ، وفات: 1274ء) المعروف لعل شہباز قلندر سندھ میں مدفون ایک مشہور صوفی بزرگ تھے۔ ان کا مزار سندھ کے علاقے سیہون شریف میں ہے۔ وہ ایک مشہور صوفی بزرگ، شاعر، فلسفی اور قلندر تھے۔ ان کا تعلق صوفی سلسلۂ قادریہ یا قلندری سے تھا۔ ان کا زمانہ اولیائے کرام کا زمانہ مشہور ہے۔ مشہور بزرگ شیخ بہاؤ الدین زکریا ملتانی، شیخ فرید الدین گنج شکر، شمس تبریزی، جلال الدین رومی اور سید جلال الدین سرخ بخاری، صدر الدین عارف (فرزند بہاؤ الدین زکریا)، شیخ بو علی قلندر پانی پتی ان کے قریباً ہم عصر تھے۔آپ کے چہرہ انور پر لال رنگ کے قیمتی پتھر ”لعل“ کی مانند سرخ کرنیں پھوٹتی تھی اور سرخ کپڑے زیب تن کرنے کی وجہ سے آپ کا لقب لعل ہوا۔ شہباز کا لقب حسن ابن علی نے ان کے والد کو پیدائش سے پہلے بطور خوشخبری (بذریعہ بشارت) کے عطا کیا کہ ہم تمہیں اپنے نانا سے عطا ہوا تھا اس وجہ سے ”شہباز“ لقب ہوا اور اس سے مراد ولایت کا اعلیٰ مقام ہے۔