باب:ریاضیات/منتخب شخصیت/3
ڈینیال برنولی برنولی خاندان کا ایک مشہور ماہر ریاضیات وطبیعیات 8 فروری 1700ء کو ہالینڈ میں پیدا ہوا۔ ڈینیال جون برنولی کا بیٹا اور جیکب برنولی کا بھتیجا اور جون برنولی دوم کا بڑا بھائی تھا۔ وہ میکانیات (mechanics) اور سیالی میکانیات (fluid mechanics) میں کیے گئے کام کے لیے بہت مشہور ہوا۔ وہ احتمال (probability) اور احصاء (statistics) کے بانیوں میں سے تھا۔ اس کا کام آج بھی دنیا بھر کے اسکولوں میں پڑھایا جاتا ہے۔ 17 مارچ 1782ء کو بازیل میں اس کا انتقال ہو گیا۔