باب:لاہور/منتخب تصویر/2
< باب:لاہور | منتخب تصویر
مغلیہ خاندان کا شہنشاہ ۔ نام محی الدین ۔ اورنگزیب لقت، اس کے والد شاہجہان نے اسے عالمگیر کا خطاب دیا۔ 3 نومبر ،1618ء کو مالوہ کی سرحد پر پیدا ہوا۔ اس کی والدہ ارجمند بانو بیگم تھیں۔ جو ممتاز محل کے نام سے مشہور تھیں۔ اورنگ زیب کی عمر دو سال کی تھی کہ شاہجہان نے اپنے باپ جہانگیر کے خلاف بغاوت کردی ۔ اور بیوی بچوں کو لے کر چار سال تک بنگال اور تلنگا میں پھرتا رہا۔ آخر جہانگیر کے کہنے پر اپنے بیٹوں داراشکوہ اور اورنگ زیب کو دربار میں بھیج کر معافی مانگ لی۔ جہانگیر نےدونوںبچوں کو ملکہ نورجہاں کی نگرانی میں بھیج دیا۔