باب المغاربہ (فصیل جدہ)
باب المغاربہ (عربی: باب المغاربة) سعودی عرب کے شہر قدیم جدہ کی فصیل میں موجود آٹھ دروازوں میں سے ایک ہے۔ یہ شہر کی مغربی دیوار میں تیسرا دروازہ تھا۔ اس کا مقام شارع شاہ عبد العزیز پر واقع موجودہ عمارت جفالی ہے۔ بحری راستے سے آنے والے حجاج کے لیے شہر میں داخلے کا واحد دروازہ تھا۔ [1] اس کے بعد حجاج باب المدینہ یا باب مکہ سے حرمین کو روانہ ہو سکتے تھے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "أمانة جدة: سور جدة وبواباتها"۔ 26 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2019