باب مکہ (فصیل جدہ)
باب مکہ (عربی: باب مكة) سعودی عرب کے شہر قدیم جدہ کی فصیل میں موجود آٹھ دروازوں میں سے ایک ہے۔ یہ مکہ کی سمت مشرقی دروازہ ہے۔ یہ بدو بازار کے سامنے واقع ہے اور یہاں پرانی چیزوں کو بازار بھی لگتا تھا۔ شیخ اسد قبرستان بھی اس کے ساتھ ہی ہے جو فصیل شہر سے باہر تھا۔ [1]
اصل دروازہ مسمار ہو چکا ہے تاہم اسی مقام پر نیا دروازہ اسی طرز پر بنایا گیا ہے۔ باب مکہ روایتی خریداری کے لیے آج بھی بہت مقبول ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ جدہ کے مرکز میں ایک پرکشش علاقہ بن گیا ہے۔ جدید خریداری مراکز بننے کے باوجود یہ مقام خریداروں، زائرین اور سیاحوں سے بھرا رہتا ہے جو مکہ جدہ میں فعال تجارتی سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہاں اشیا مناسب قیمتوں پر فروخت ہوتی ہیں اور اس کے علاوہ یہاں کئی تاریخی مقامات بھی موجود ہیں جن میں مسجد شافعی اور بیت نصیف سب سے اہم ہیں۔ [2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "أمانة جدة: سور جدة وبواباتها"۔ 26 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2019
- ↑ صحيفة عكاظ: اب مكة يزداد جاذبية بتقادم الزمن [مردہ ربط] آرکائیو شدہ 2016-03-05 بذریعہ وے بیک مشین