بادشاہی مسجد چترال
بادشاہی مسجد چترال ریاست چترال کے دور کی یادگار مسجد ہے جو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں واقع ہے۔ یہ عظیم الشان مسجد چترال کے سابق حکمرانوں کی ایک شاندار مثال ہے اور یہ مسجد چترال شہر کی شناخت بن چکی ہہے۔ یہ چترال کی پہلی بڑی مسجد ہے، جس میں بیک وقت 6 ہزار لوگ نماز ادا کرسکتے ہیں۔ اس مسجد کا انداز تعمیر جامع مسجد سنہری پشاور سے بہت ملتا جلتا ہے۔
بادشاہی مسجد چترال | |
---|---|
فائل:BadshahiMasjid-khowaracademy.jpg بادشاہی مسجد چترال کا دلکش منظر | |
بنیادی معلومات | |
مذہبی انتساب | اسلام |
تعمیراتی تفصیلات | |
نوعیتِ تعمیر | مسجد |
طرز تعمیر | مغلیہ طرز تعمیر |
تفصیلات | |
مینار | 4 |
مینار کی بلندی | مرکزی گنبد: 49 فٹ دیگر گنبد: 32 فٹ |
مخروطہ کی بلندی | 176 فٹ 4 انچ |