بارتنگ سبز
بارتنگ سبز Plantaginaceae خاندان سے تعلق رکھنے والی جڑی بوٹی ہے۔ عربی میں اسے لسان الحمل السهمي ،فارسی میں بارهنگ نیزهای، سندھی میں کنٹرو، ہندی میں بارتنگ یا بارٹنگ، کشمیری میں اسبگل گولا، بنگالی میں بارتنگو، پشتو میں گزک، لاطینی میں پلان ٹیگولینسی اولاٹا (Plantago Lanceolata) اور انگریزی میں رب ورٹ (Ribwort) کہتے ہیں۔ اس کا نباتاتی نام Plantago lanceolata ہے۔