بازل (شہر)
(بازل سے رجوع مکرر)
بازل (انگریزی: Basel) سویٹزرلینڈ کا تیسرا سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا شہر ہے جس کی آبادی 2004ء کے مطابق ایک لاکھ 66 ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔
شمال مغربی سویٹزرلینڈ میں دریائے رائن کے کنارے واقع یہ شہر کیمیاوی مادوں اور ادویات سازی کے صنعتوں کا بڑا مرکز ہے۔ شہر کی سرحدیں جرمنی اور فرانس دونوں سے ملتی ہیں۔
بازیل یورپ کے اہم ثقافتی مراکز میں شمار ہوتا ہے اور 1997ء میں یہ "یورپ کے ثقافتی دار الحکومت" کے مقابلے میں شریک ہوا۔
اس شہر سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات میں چھ مرتبہ کے آسکر اعزاز یافتہ فلم پیش کار آرتھر کوہن، معروف ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر اور انہی کی ہم پیشہ خاتون کھلاڑی پیٹی شنائیڈر شامل ہیں۔
ویکی ذخائر پر بازل (شہر) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |