یونانی زبان میں اِس کا معنی کُحل یا ’’روشنائی‘‘ ہے۔ چونکہ یہ امراض چشم میں بطور کحل مستعمل ہے، اِس لیے یہ نام تجویز کیا گیا ہے۔ اِس کے دوسرے معانی ’’جالب النوم‘‘ (نیند لانے والا) بھی بیان کیے گئے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ ایک یونانی بادشاہ کا نام ہے جس کے لیے بقراط نے یہ نسخہ ترتیب دیا تھا۔ لیکن اِس سلسلے میں یہ تحقیق زیادہ صحیح ہے کہ یونانی لفظ’ باسلیقون ‘ جس کا مترادف ’’روشنائی‘‘ ہے، مقوی بصر کو کہتے ہیں۔ یہ بقراط سے پہلے کی اختراع ہے۔ اِسے فیثا غورث طبیب نے ارسطیدون (Arestindian ) والی صقیلہ کے لیے جسے ضعف بصر کی شکایت تھی، تیار کیا تھا اور اِس سے اُس کو شفا حاصل ہوئی تھی۔ باسلیقون کے دو نسخے باسلیقون کبیر اور باسلیقون صغیر کے نام سے رائج ہیں ، اِن کے علاوہ اِس کے فارسی مترادف نام ’’روشنائی‘‘ کے بھی متعدد نسخے قرابادینوں میں ملتے ہیں۔

باسلیقون کی اقسام

ترمیم

باسلیقون کی دو اقسام ہیں 1. باسلیقون کبیر 2. باسلیقون صغیر [1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

[2][3][4][5][6]

  1. کتاب دستور المرکبات صفحہ 48
  2. "دستور المرکبات ( اوّل) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 2018-04-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-21
  3. "دستور المرکبات ( دوّم) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 2018-05-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-21
  4. "دستور المرکبات ( سوّم) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 2018-06-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-21
  5. "دستور المرکبات ( چہارم) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 2018-05-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-21
  6. کتاب دستور المرکبات

بیرونی روابط

ترمیم