باقوم رومی بعض لوگ انھیں باقول رومی کہتے ہیں سعید بن العاص کے غلام تھے۔ مدینہ کے بڑھئی تھے ان سے صالح مولی توامہ نے رویات کی ہے کہ انھوں نے رسول خدا ﷺ سے کے لیے جھاؤ کی لکڑی کا منبر بنایا تھا اس میں تین درجے تھے ایک بیٹھنے کے لیے اور دو اور۔ انکا تذکرہ تینوں(ابن مندہ ابو نعیم ابن عبد البر) نے لکھا ہے اور ابو عمر نے کہا ہے کہ اس کی سند صحیح نہیں ہے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. اسد الغابہ ،مؤلف: أبو الحسن عز الدين ابن الاثير جلد اول صفحہ 250 المیزان پبلیکیشنز لاہور