ببن راؤ ڈھکنے
بابن راؤ ڈھکنے (10 نومبر 1937ء اکولا، احمد نگر ضلع - 26 اکتوبر 2023ء احمد نگر، مہاراشٹر میں) ہندوستان کی 9ویں لوک سبھا کے رکن تھے۔ وہ مہاراشٹر کے بیڈ حلقے کی نمائندگی کرتے تھے اور جنتا دل کے رکن تھے۔ [1] انھوں نے وزیر اعظم چندر شیکھر کی کابینہ میں توانائی کے وسائل کے مرکزی وزیر مملکت کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ مہاراشٹر کی حکومت میں بھی کئی مرتبہ مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ ببن راؤ ڈھکنے نے اس سے قبل گوا لبریشن موومنٹ میں بھی حصہ لیا تھا۔ ان کے بڑے بیٹے کی موت 2005ء میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی اور چھوٹے بیٹے پرتاپ کاکا ڈھکنے سیاست میں سرگرم ہیں۔ ان کی بہو پربھاوتیکاکی ڈھکنے احمد نگر ضلع پریشد کی رکن ہیں۔ ان کی بہن کے پوتے سبھاش کیکن اس وقت پنچایت سمیتی سداسیہ، پاتھرڈی، احمد نگر، مہاراشٹر ہیں۔ وہ عوامی زندگی سے ریٹائر ہوئے اور پونے، مہاراشٹر میں رہائش پزیر ہوئے۔ انھیں مہاراشٹر کی ونجاری برادری کا ایک ممتاز رہنما سمجھا جاتا تھا۔[2]
ببن راؤ ڈھکنے | |
---|---|
مناصب | |
رکن نویں لوک سبھا | |
رکن مدت 2 دسمبر 1989 – 13 مارچ 1991 |
|
منتخب در | بھارت عام انتخابات، 1991ء |
پارلیمانی مدت | نویں لوک سبھا |
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 10 نومبر 1937ء |
تاریخ وفات | سنہ 2023ء (85–86 سال) |
شہریت | بھارت برطانوی ہند ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–) |
جماعت | جنتا دل |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ A saffron swathe
- ↑ "Members Bioprofile"۔ 02 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جنوری 2017