بحیرہ بیرنٹس

بحیرہ
(بحیرۂ بیرنٹس سے رجوع مکرر)

بحیرۂ بیرنٹس (نارویجین: Barentshavet، روسی: Баренцево море، انگریزی: Barents Sea) بحر منجمد شمالی کا ایک مختتم بحیرہ ہے جو ناروے اور روس کے شمال میں واقع ہے۔ اس کی اوسطاً گہرائی 760 فٹ (230 میٹر) اور زیادہ سے زیادہ گہرائی 1480 فٹ (450 میٹر) ہے۔ اس کے مغرب میں بحیرۂ نارویجین، شمال مغرب میں جزیرہ سوالبارد (ناروے) اور شمال مشرق اور مشرق میں فرانز جوزف لینڈ اور نووایا زیملیا (روس) واقع ہیں۔ نووایا زیملیا بحیرۂ بیرنٹس کو بحیرۂ کارا سے جدا کرتا ہے۔

بحیرۂ بیرنٹس

یہ ولندیزی مہم جو جہاز راں ولیم بیرنٹس کے نام سے موسوم ہے جنھوں نے 16 ویں صدی کے اواخر میں شمال کی جانب ابتدائی مہمات کی قیادت کی تھی۔ بحیرۂ بیرنٹس تیل کی دریافت کے بعد توانائی کا اہم ذریعہ ہے۔