برامپٹن، انٹاریو
برامپٹن (Brampton) کا شہر کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں واقع ہے۔ 2006 کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی کل آبادی 433806 افراد پر مشتمل تھی جو اسے کینیڈا کا گیارھواں بڑا شہر بناتی ہے۔ برامپٹن کو بطور قصبے کے پہلے پہل 1853 میں بسایا گیا اور اس کا نام انگلینڈ کے شہر برامپٹن کے نام پر رکھا گیا۔ قابل ذکر اقلیتیں شہری آبادی کا ایک بڑا حصہ بناتی ہیں۔ برامپٹن کو کبھی کینیڈا کا پھولوں کا شہر کہا جاتا تھا کیونکہ ماضی میں یہاں پھولوں کی صنعت خاصی اہمیت رکھتی تھی۔ آج کے دور میں یہاں کے اہم معاشی شعبوں میں ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ، تجارت اور نقل و حمل، انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، خوراک اور مشروبات، لائف سائنسز اور بزنس سروسز اہم ہیں۔
تاریخ
ترمیم18ویں صدی میں یہاں ایک ہی قابل ذکر عمارت تھی جو مین اور کوئین سڑکوں کے ملاپ پر واقع تھی۔ اس مقام کو برامپٹن کے مرکز کے طور پر جانا جاتا تھا۔ یہ عمارت ولیم بفی کا شراب خانہ تھا۔ کچھ عرصے تک اسے بفی کا کونا بھی کہا جاتا تھا۔ اصل کاروباری سرگرمیاں ایک میل دور مارٹن سالسبری کے شراب خانے میں ہوتی تھیں۔ 1834 میں جان الیئٹ نے اس علاقے میں زمین فروخت کے لیے پیش کی اور اسے علاقے کو برامپٹن کا نام دیا جسے دوسروں نے جلد ہی قبول کر لیا۔ 1853 میں یہاں کی مقامی تنظیم نے زرعی میلہ لگایا۔ غلہ، اجناس اور ڈیری کی مصنوعات فروخت کے لیے پیش کی گئی تھیں۔ گھوڑے اور مویشی اور دیگر جانور بھی یہاں فروخت کیے گئے۔ یہ میلہ باقاعدگی سے لگتا رہا اور اب اسے برامپٹن کے خزاں کے میلے کا درجہ مل چکا ہے۔ اُسی سال ہی برامپٹن کو گاؤں کا درجہ دیا گیا۔ 1887 میں برامپٹن کے گاؤں کو اپنی لائبریری بنانے کا اجازت نامہ مل گیا جہاں ایک تعلیمی ادارے سے 360 جلدیں دی گئیں۔ 1907 میں ایک امریکی صنعتکار نے نئی کثیر المقاصد عمارت تعمیر کرائی جو موجودہ برامپٹن لائبریری کہلاتی ہے۔ جب برامپٹن کے کاشتکاروں کو شہری کمپنیوں سے انشورنس کرانے میں مسلسل دقتیں پیش آتی رہیں تو انھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت یہاں ایک انشورنس کمپنی کی بنیاد رکھی۔
جغرافیہ اور موسم
ترمیمبرامپٹن کا کل زمینی رقبہ 465 مربع کلومیٹر ہے۔ شہر کے مشرق سے ہائی وے نمبر 50، ونسٹن چرچل بولیوارڈ مغرب میں، مے فیلڈ روڈ شمال جبکہ ہائیڈرو کوریڈور جنوب میں واقع ہیں۔
آبادی
ترمیمشہری آبادی میں سفید فام افراد 37.3 فیصد یعنی 152950 ہیں۔ جنوب ایشیائی افراد 36.7 فیصد یعنی 146860 ہیں۔ سیاہ فام افراد کل آبادی کا 12.4 فیصد یعنی 53340 ہیں۔ فلپائنی نژاد باشندے 3 فیصد سے بھی کم یعنی 11980 افراد ہیں۔ دیگر قابل ذکر تعداد میں اقلتیں 2 فیصد سے کچھ زیادہ یعنی 8900 ہیں۔ لاطینی امریکا افراد 2 فیصد یعنی 8545 ہیں۔ چینی افراد دو فیصد سے بھی کم یعنی 7805 جبکہ دیگر اقوام کے لوگ کل آبادی کا 4.5 فیصد سے کم یعنی 18825 ہیں۔
مذہب
ترمیمتقریباً 68 فیصد افراد نے خود کو کسی نہ کسی مسیحی فرقے سے وابستہ ظاہر کیا۔ دیگر قابل ذکر تعداد میں پیروکار رکھنے والے مذاہب میں سکھ مت، ہندو اور اسلام اہم ہیں۔ دس فیصد سے زیادہ افراد خود کو کسی بھی مذہب سے نہیں جوڑتے۔
زبانیں
ترمیم2006 کی مردم شماری میں نصف سے زیادہ آبادی نے انگریزی کو اپنی مادری زبان ظاہر کیا۔ دیگر زبانوں میں پنجابی، پرتگالی، اردو، ہسپانوی اور اطالوی اہم ہیں۔
معیشت
ترمیمبرامپٹن میں قائم اہم کمپنیوں میں بیسٹ بائی، برافاسکو، فورڈ، راجرز کمیونیکیشن، نارٹیل، پارا پینٹس، کوکا کولا باٹلنگ کمپنی، نیسلے، کرائسلر کینیؔڈا لمیٹڈ، میپل لاج فارمز، ہڈسن بے کمپنی، لوبلا کمپنیز لمیٹڈ، فریٹو لے کینیڈا، ایم ڈی روبوٹکس، پارکنسن کوچ لائنز اور کینیڈین ٹائر اہم ہیں۔
ریلوے
ترمیمکینیڈین نیشنل ریولے اور اورینج ولے -برامپٹن ریلوے شہر سے گذرتی ہیں۔
ہوائی اڈے
ترمیمکینیڈا کا مصروف ترین ائیرپورٹ ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ائیرپورٹ برامپٹن کے نزدیک مسی ساگا میں واقع ہے۔ عام ہوابازی کے لیے برامپٹن کا پرائیوٹ ہوائی اڈا شہر کے شمال میں موجود ہے۔
سڑکوں کا نظام
ترمیمبرامپٹن سے کئی اہم شاہراہیں گذرتی ہیں جن میں ہائی وے 401، ہائی وے 410، ہائی وے 407، ہائی وے 7 وغیرہ اہم ہیں۔
جڑواں شہر
ترمیم- پلانو، امریکا،
- مریکینا شہر، فلپائن،
- میامی بیچ، امریکا
مزید دیکھیے
ترمیمایلیمینٹری اسکول
ترمیمویکی ذخائر پر Category:Brampton سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- برامپٹن، انٹاریو (انگریزی میں)