بریٹ گیوز (پیدائش:13 جون 1982ء) ایک آسٹریلوی ریٹائرڈ کرکٹ کھلاڑی ہے، جو آسٹریلیا کی مقامی کرکٹ میں تسمانین ٹائیگرز اور تسمانیہ کلب کرکٹ میں گلینورچی کرکٹ کلب کے لیے کھیلا۔ انھیں انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے بھی منتخب کیا تھا۔ بنیادی طور پر دائیں ہاتھ کے اوپننگ باؤلر، گیوز نے شیفیلڈ شیلڈ میں دو مواقع پر ناٹ آؤٹ 99 رنز بنائے۔ 2011ء میں انھیں کمر کی مسلسل چوٹوں کی وجہ سے مقامی اور بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونا پڑا۔ اب وہ سرکاری پروگراموں میں کام کرتا ہے اور مقامی میڈیا کے لیے کمنٹری فراہم کرتا ہے[1]

بریٹ گیوز
ذاتی معلومات
مکمل نامبریٹ گیوز
پیدائش (1982-06-13) 13 جون 1982 (عمر 42 برس)
کلیرمونٹ، تسمانیہ، آسٹریلیا
عرفبنگر
قد1.85 میٹر (6 فٹ 1 انچ)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 168)30 اگست 2008  بمقابلہ  بنگلہ دیش
آخری ایک روزہ9 اپریل 2009  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2000/01–2010/11تسمانیہ
2008دہلی کیپیٹلز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20 فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 2 1 41 72
رنز بنائے 10 1,006 340
بیٹنگ اوسط 21.86 13.07
100s/50s 0/0 0/4 0/0
ٹاپ اسکور 10* 99* 37*
گیندیں کرائیں 90 20 8,126 3,551
وکٹ 3 2 140 103
بالنگ اوسط 26.00 17.50 33.10 29.20
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 6 1
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 2/11 2/35 6/47 5/45
کیچ/سٹمپ 1/– 0/– 12/– 17/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 18 جولائی 2020

بین الاقوامی کیریئر

ترمیم

گیوز نے 30 اگست 2008ء کو بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا، 11 کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ مارچ 2009ء میں انھیں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی اسکواڈ میں بلایا گیا جب ڈگ بولنجر کو نیٹ میں تربیت کے دوران پیٹ کے پٹھوں میں تکلیف ہوئی تھی[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم