بریڈ پکوڑا
بریڈ پکوڑا ایک ہندوستانی فرائیڈ ناشتا ( پکوڑا ) ہے۔ اسے بریڈبھاجی (بجی ) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر سڑکوں ، ٹھیلوں اور کھانوں کے بازاروں میں ملتا ہے۔ یہ بریڈ کے ٹکڑوں ، چنے کے آٹے اور دیگر اجزاء کے علاوہ مصالحوں سے بنایا جاتا ہے۔ [1]
ناشتے کو مسالے دار چنے کے آٹے کے لیپ میں سہ رخی بریڈ کے ٹکڑوں کو ڈبو کر بھون کر تیار کیا جاتا ہے۔ [2] پسے ہوئے آلو ان پکوڑوں میں بھر کر تیار کرنا کافی عام ہے [3][4]۔ یہ ڈیپ فرائی یا توا فرائی کیا جا سکتا ہے۔ ان پکوڑوں کو عمومی طور پرچٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ [5]
اجزا
ترمیمبریڈ پکوڑے میں مندرجہ ذیل اجزا عمومی طور پر شامل ہوتے ہیں:
- بریڈ کے ٹکڑے
- بیسن
- لال مرچ (کٹی ہوئی)
- انار دانہ
- اجوائن
- دھنیا
- زیرہ
- سوکھی میتھی
- نمک
بریڈ پکوڑے کی ایک قسم دھوپر چاپ بھی ہے۔
مزید دیکھو
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Sephi Bergerson (2009)۔ Street Food Of India۔ Roli Books۔ ص 90۔ ISBN:978-81-7436-571-2
- ↑ Neelam Batra (2011)۔ 1,000 Indian Recipes۔ Houghton Mifflin Harcourt۔ ص 19۔ ISBN:0-544-18910-8
- ↑ Nisha Madhulika (3 فروری 2015)۔ "Tea-time snack: How about Aloo Bread Pakora this evening"۔ Indian Express
- ↑ Vatsala Mamgain (5 دسمبر 2015)۔ "Carb snobs, look away"۔ Mint
- ↑ Richa Hingle (2015)۔ Vegan Richa's Indian Kitchen: Traditional and Creative Recipes for the Home Cook۔ Vegan Heritage Press۔ ص 65۔ ISBN:978-1-941252-10-9