ڈبل روٹی
ڈبل روٹی ایک مشہور غذا ہے، مشرق وسطیٰ سے لے کر وسطی امریکہ اور ایتھوپیا تک دنیا میں ہر جگہ اس مقبول خوراک کو پسند کیا جاتا ہے ۔ صرف برطانیہ میں اندازہً روزانہ 120 لاکھ ڈبل روٹیاں فروخت ہوتی ہیں۔
گوندھے ہوئے آٹے میں خمیری اجزا ملا کر سانچے میں پکائ ہوئی روٹی کو ڈبل روٹی کہتے ہیں۔ اسے عموماً موٹے ورق کی شکل میں کاٹتے ہیں اور اس کے دو ورق کے درمیان کوئی کھانے کی چیز رکھ کر سینڈوچ بنایا جاتا ہے۔