بیڈ گیلا کرنا ، جسے رات کی بول بستری بھی کہا جاتا ہے،، مثانے پر کنٹرول پا جانے کی ایک مخصوص عمر کے بعد ،سوتے وقت پیشاب کا بار بار غیر ارادی طور پرخطا ہونا ہے۔ [1] بچوں اور بڑوں میں بستر گیلا کرنےکا نتیجہ جذباتی تناؤ یا جسمانی زیادتی بھی ہو سکتی ہے۔ [2] کبھی کبھار دن میں بھی پیشاب خطا ہو سکتا ہے یا پیشاب کی دیگر علامات ہوسکتی ہیں۔ پیچیدگیوں میں پیشاب کی نالی کے انفیکشن شامل ہو سکتے ہیں۔

بسترگیلا کرنا
مترادفاترات کے وقت پیشاب کی بے ضابطگی، نیند میں گیلا ہونا، رات کی بول بستری
رات کی بول بستری کی وجہ سے بستر پر پیشاب کا نشان۔
اختصاصبچوں کے امراض
علاماتسوتے ہوئےپیشاب کی بے ضابطگی-غیر ارادی طور پر پیشاب خطا ہونا [1]
مضاعفاتپیشاب کی نالی کے انفیکشن[2]
عمومی حملہ> 5 سال کی عمر[1]
اقسامبنیادی، ثانوی[2]
خطرہ عنصرخاندانی تاریخ، پیشاب کی نالی کے انفیکشن، قبض، توجہ کی کمی اور بیش فعالیت کا عارضہ، ذیابیطس، تناؤ، روکنے والی نیند کی کمی [2][3][1]
تشخیصی طریقہعلامات اورجانچ کی بنیاد پر[1]
علاجسونے سے پہلے مائعات کم پینا، سونے سے پہلے پیشاب کرنا، بیڈ گیلا کرنے کے الارم، ڈیسموپریسن[1]
تعددعام طور پر[2]

زیادہ تر بستر گیلا ہونا سست نشوونما یا زیادہ پیشاب کی پیداوار کے نتیجے میں ہوتا ہے -یہ کوئی جذباتی یا جسمانی مسئلہ نہیں ہے۔ [3] بستر گیلا کرنا ، عام طور پر ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کے والدین بھی متاثر ہوئے تھے۔ [2] دیگر عوامل میں پیشاب کی نالی کے انفیکشن، قبض ، توجہ کا کمی و بیش فعالیت کا عارضہ ، ذیابیطس ، تناؤ، ریڑھ کی ہڈی کا بائفڈا ، اور رکاوٹ والی نیند کی کمی (OSA) شامل ہو سکتے ہیں۔ بنیادی طریقہ کار میں واسوپریسین کی کمی، مثانے کا عدم استحکام، یا مثانے سے سگنلز کے نتیجے میں بیدار ہونے میں ناکامی شامل ہو سکتی ہے۔ بسترگیلا کرنےکو اس وقت بنیادی درجہ بندکیا جاتا ہے جب بچہ زیادہ طویل عرصہ خشک نا گزرتا ہو اور جب چھ ماہ تک خشک رہنے کے بعد گیلا ہونا شروع ہوتا ہے تو اسے ثانوی درجہ دیا جاتا ہے۔

علاج بنیادی وجہ اور ممکنہ طور پر منسلک عوارض پر مبنی ہے۔ اس میں سونے سے 2 سے 4 گھنٹے پہلے مائعات کو محدود کرنا اور سونے سے پہلے پیشاب کرناشامل ہو سکتا ہے۔ بستر گیلا کرنے کے الارم اور دوائی ڈیسموپریسن بھی علاج میں شامل ہو سکتاہے۔ دیگر کوششوں میں قبض کا علاج شامل ہے۔ OSA والے افراد میں، ٹنسلیکٹومی اس عارضے کو حل کر سکتی ہے۔ دوسری صورت میں عام طور پر وقت کے ساتھ یہ حالت خودبخود حل ہو جاتی ہے۔ یہ سفارش کی جاتی ہے کہ دیکھ بھال کرنے والوں کو بستر گیلا کرنے کے مناسب رد عمل کے بارے میں مشورہ دیا جائے، جس میں سزا کا کوئی کردار نہیں ہے۔

5 سال کی عمر میں 17فیصد، 6 سال کی عمر میں 13فیصد، 7 سال کی عمر میں 10، اور 15 سال کی عمر میں 1.5فیصدبچوں میں بستر گیلا کرنا عام ہے [2] لڑکے لڑکیوں کے مقابلے زیادہ کثرت سے متاثر ہوتے ہیں۔ اگرچہ 10 سال کی عمر کے بعد یہ فرق کم ہو جاتا ہے۔ یہ حالت قدیم مصریوں کے زمانے سے بیان کی جاتی رہی ہے۔ [4] اصطلاح "اینورسس" یونانی ہے جس کا مطلب ہے "پیشاب کو خالی کرنا"۔ [5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث M Gomez Rincon؛ SW Leslie؛ S Lotfollahzadeh (جنوری 2020)۔ "Nocturnal Enuresis"۔ PMID:31424765 {{حوالہ رسالہ}}: الاستشهاد بدورية محكمة يطلب |دورية محكمة= (معاونت)
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج "Definition & Facts for Bladder Control Problems & Bedwetting in Children"۔ National Institute of Diabetes and Digestive and Kidney Diseases۔ ستمبر 2017۔ 2017-10-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-10-25
  3. ^ ا ب "Symptoms & Causes of Bladder Control Problems & Bedwetting in Children | NIDDK"۔ National Institute of Diabetes and Digestive and Kidney Diseases۔ 2020-10-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-11-19
  4. Encyclopedia of Sleep (انگریزی میں). Academic Press. 2012. p. 154. ISBN:978-0-12-378611-1. Archived from the original on 2021-08-28. Retrieved 2020-11-19.
  5. Urogynecology and pelvic reconstructive surgery (First ایڈیشن)۔ New Delhi۔ 2016۔ ص 147۔ ISBN:9789385891984۔ 2021-08-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-11-19{{حوالہ کتاب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: مقام بدون ناشر (link)

بیرونی روابط

ترمیم
Classification
External resources