نفسیاتی تناؤ
نفسیاتی تناؤ (انگریزی: Psychological stress) در حقیقت نفسیات میں بوجھ اور دباؤ کا احساس ہے۔[1] تناؤ ایک قسم کا نفسیاتی درد ہے۔ تناؤ کی قلیل مقدار ممکن ہے مطلوبہ، فائدہ بخش یا صحت مند بھی ہو۔ مثبت تناؤ کھلاڑیوں کی کار کردگی کو بہتر بنانے میں مدد گار ہو سکتا ہے۔ یہ حوصلہ افزائی، حسب موقع ترتیب اور ماحول کے رد عمل میں معاون ہو سکتا ہے۔ تاہم حد سے زیادہ تناؤ کی وجہ سے جسمانی نقصان ہو سکتا ہے۔ تناؤ کی وجہ سے سکتہ جات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس سے دورہ قلب، چھالوں اور دماغی بیماری کا خطرہ رہتا ہے۔ [2]
تناؤ کسی ماحول سے متعلقہ بھی ہو سکتا ہے اور خارجی عناصر کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔[3] مگر اس کے وقوع پزیر ہونے کے پس پردہ اندرونی سوچ ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے ایک فرد کو اضطراب یا تجربہ ہو سکتا ہے یا پھر کسی صورت حال کے ارد گرد منفی جذبات ہو سکتے ہیں، جیسے کہ دباؤ، بے چینی، وغیرہ، جس کی وجہ تناؤ کی کیفیت رو نما ہو سکتی ہے۔
انسانوں میں تناؤ کا تجربہ ہو سکتا ہے یا پھر سجھی گئی باتیں ممکن ہیں جیسے کہ دھمکی، جب وہ یہ یقین نہیں رکھتے کہ ان کے وسائل اڑچنوں پر قابو پانے میں ناکام ہیں (محرکات، لوگ اور حالات، وغیرہ)۔ جب لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان سے کیے گئے مطالبات ان کی سنبھالنے کی صلاحیتوں سے زیادہ ہیں، تب وہ صورت حال کو تناؤ سمجھتے ہیں۔ [4][تصدیق کے لیے حوالہ در کار]
تناؤ کی اقسام
ترمیمتناؤ سے متعلق اکثر کم ہی غور کیا گیا زاویہ اس کی مثبت ترتیبات ہیں۔[5] مثبت تناؤ حوصلہ افزائی پر نتیجہ خیز ہو سکتا ہے اور یہ اضطراب کی بجائے اڑچنوں سے اوپر اٹھنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ انگریزی میں مثبت تناؤ کو eustress کہا جاتا ہے۔ یہ منفی تناؤ کی ضد ہے۔ حالانکہ عام گفتگو میں یہ سارے تناؤ ایک ساتھ بیان کیے جاتے ہیں، تاہم ان کے اختلافات کو مختلف تصورات کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔
سیلیے تناؤ 4 مختلف نوعیتوں کی تجویز رکھا ہے۔[6] جہاں ایک جانب اس نے مثبت تناؤ اور منفی تناؤ کو رکھتا ہے، وہیں دوسری جانب وہ زائد تناؤ (hyperstress) اور زیریں تناؤ (hypostress) کو رکھتا ہے۔ سیلیے ان سب میں توازن کی وکالت کرتا ہے: حتمی مقصد یہ ہونا چاہیے کہ زائد تناؤ اور زیریں تناؤ میں آپس میں مکمل توازن قائم ہو اور ان میں زیادہ سے زیادہ مثبت تناؤ ہونا چاہیے۔[7] تناؤ نتیجہ خیز طرز زندگی کے لیے بے حد مفید ہے کیونکہ یہ کام روزانہ کی کارروائی سے کہیں زیادہ مزے دار بناتا ہے، جیسا کہ منفی تناؤ سے دیکھا جا سکتا ہے۔[حوالہ درکار]
مثبت تناؤ کے لیے انگریزی اصطلاح "eustress" یونانی مصدر eu- سے نکلتی ہے، جس کے معنے اچھے کے ہیں، جیسا کہ ایک اور لفظ "euphoria" میں دیکھا جا سکتا ہے۔[8]
مثبت تناؤ اس وقت رو نما ہوتا ہے جب کوئی شخص تناؤ والے عناصر کو مثبت سمجھے۔[9]
منفی تناؤ کے لیے مستعمل لفظ "Distress" کا مصدر لاطینی جڑ dis- ہے جو منفی معانی کے الفاظ میں مستعمل ہے، جیسے کہ عدم اتفاق کے لیے ایک لفظ "disagreement" مستعمل ہے۔[8] طبی اعتبار سے منفی تناؤ زندگی کی کیفیت کے لیے ایک خطرہ ہے۔ یہ اس وقت رو نما ہوتا ہے جب کوئی مطالبہ کسی شخص کی صلاحیتوں سے کہیں زیادہ متجاوز ہے۔[9]
تاریخ
ترمیم1955ء میں تناؤ کے نفسیاتی طور پر استعمال کیے جانے سے پہلے[10][11] لوگ ایسے کئی متصلہ خیالات کی شناخت کر چکے تھے جو ان جذبات کو بیان کرتے بھی ہیں اور ان سے متصادم بھی ہیں، جیسے کہ پریشانی، غم، سروکار، جنون، خوف، چڑھ، اضطراب، منفی تناؤ، تکلیف اور الفت۔ تناؤ کئی بار مقبول نفسیات کا خاصہ بھی بن چکا ہے۔[12][13][14][15]
تناؤ کی وجوہ
ترمیمتناؤ کے عوامل کی غیر جانب داری
ترمیمتناؤ ایک غیر مخصوص رد عمل ہے۔[7] یہ غیر جانب دار ہے اور ایسا ہے جو جواب اپنی درجہ بندی میں مختلف ہے۔ یہ اس فرد کے سیاق و سباق سے تعلق رکھتا ہے اور یہ کہ وہ صورت حال کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ سیلیے نے تناؤ کی تعریف یہ کی ہے کہ "یہ غیر مخصوص (یعنی عام) نتیجہ ہے جو جسم پر کسی مطالبے سے ابھرتا ہے، چاہے وہ دماغی ہو یا جسمانی"۔[7] اس میں تناؤ کی طبی تعریف بھی موجود ہے کہ یہ ایک جسمانی مطالبہ ہے اور تناؤ اور بول چال کی تعریف بھی ہے کہ یہ نفسیاتی مطالبہ ہے۔ تناؤ کے عوامل فطری طور غیر جانب دار بتائے جاتے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ مثبت یا منفی دونوں پر نتیجہ خیز ہو سکتے ہیں۔ یہ انفرادی صوابدید کے مطابق ظاہر ہوتے ہیں۔ [16]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Stress"۔ Mental Health America (بزبان انگریزی)۔ 2013-11-18۔ 01 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اکتوبر 2018
- ↑ Robert M. Sapolsky (2004)۔ Why Zebras Don't Get Ulcers۔ 175 Fifth Ave, New York, N.Y.: St. Martins Press۔ صفحہ: 37, 71, 92, 271۔ ISBN 978-0-8050-7369-0
- ↑ Fiona Jones, Jim Bright, Angela Clow, Stress: myth, theory, and research آرکائیو شدہ 2018-05-08 بذریعہ وے بیک مشین, Pearson Education, 2001, p.4
- ↑ Folkman, S., 2013. Stress: appraisal and coping. In Encyclopedia of behavioral medicine (pp. 1913–1915). Springer New York.
- ↑ C. Gibbons (2012)۔ "Stress, positive psychology and the National Student Survey"۔ Psychology Teaching Review۔ 18 (2): 22–30
- ↑ Hans Selye (1974)۔ Stress without distress۔ Philadelphia: J.B. Lippincott Company۔ صفحہ: 171
- ^ ا ب پ Hans Selye (1983)۔ "The Stress Concept: Past, Present and Future"۔ $1 میں C. L. Cooper۔ Stress Research Issues for the Eighties۔ New York, NY: John Wiley & Sons۔ صفحہ: 1–20
- ^ ا ب Hans Selye (1975)۔ "Implications of Stress Concept"۔ New York State Journal of Medicine۔ 75: 2139–2145
- ^ ا ب Mark Le Fevre، Kolt, Gregory S.، Matheny, Jonathan (1 جنوری 2006)۔ "Eustress, distress and their interpretation in primary and secondary occupational stress management interventions: which way first?"۔ Journal of Managerial Psychology۔ 21 (6): 547–565۔ doi:10.1108/02683940610684391
- ↑ سانچہ:Cite OED2 - "1955 H. Basowitz et al. Anxiety & Stress i. 7 Anxiety has been defined in terms of an affective response; stress is the stimulus condition likely to arouse such response."
- ↑ Harper, Douglas۔ "stress"۔ Online Etymology Dictionary۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2019 - "stress (n.) [...] The purely psychological sense is attested from 1955."
- ↑
For example: Alan Carr (2012)۔ Clinical Psychology: An Introduction۔ London: Routledge۔ صفحہ: 22۔ ISBN 9780415683975۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2019۔
This stress-induced focus on the self is compounded by exposure to 'pop-psychology' advice to use selffocused stress management techniques during interviews.
- ↑
For example: Doug Nelson (2013)۔ "4: Healing from post-Traumatic Stress"۔ Making Peace With Military Post-Traumatic Stress۔ Bloomington, Indiana: Balboa Press۔ صفحہ: 33۔ ISBN 9781452581316۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2019۔
Dr. Phil's pop psychology contribution to people who struggle with PTS [post-traumatic stress] is 'Own it, take responsibility for it.'
- ↑
Lisa J. Cohen (2011)۔ "Mental Health and Mental Illness"۔ The Handy Psychology Answer Book۔ The Handy Answer Book Series۔ Detroit: Visible Ink Press۔ صفحہ: 401۔ ISBN 9781578593545۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2019۔
Popular or pop psychology is aimed at a popular audience and communicated through the mass media. It addresses topics related to psychology—such as romantic relationships, stress management, child rearing, and sexuality [...]
- ↑
Barry Alan Farber، مدیر (1983)۔ Stress and Burnout in the Human Service Professions۔ Pergamon general psychology series۔ 117 (reprint ایڈیشن)۔ Pergamon Press۔ صفحہ: x۔ ISBN 9780080288017۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2019۔
[...] progress in the field has been hindered by the burden of a 'pop psychology,' trendy image.
- ↑ M. B. Hargrove، D. L. Nelson، C. L. Cooper (2013)۔ "Generating eustress by challenging employees: Helping people savor their work."۔ Organizational Dynamics۔ 42: 61–69۔ doi:10.1016/j.orgdyn.2012.12.008