بشری رحمن

پاکستانی مصنفہ (2022-1944)

بشریٰ رحمن (پیدائش:29 اگست 1944ء| وفات:7 فروری 2022ء) ایک پاکستانی مصنفہ تھیں۔[1] انھوں نے کئی کتابیں لکھیں۔[2][3][4]2007ء میں انھیں صدارتی اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔[5]17 سے زائد ناول اور سفرنامے ان کے قلم کا شاخسانہ ہیں۔انھوں نے جامعہ پنجاب سے ایم اے صحافت کی سند حاصل کی۔ انھوں نے اپنا سیاسی سفر 1983ء میں شروع کیا، بشریٰ رحمٰن 1985ء اور 1988ء میں رکن پنجاب اسمبلی بنیں، 2002ء اور 2008ء میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بنیں۔پی ٹی وی اور پرائیویٹ پروڈکشن کے لیے کئی ڈرامے بھی لکھے، ان کے ناول اور افسانے خواتین میں بہت مقبول تھے ان کے افسانوں کے کئی مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ بشری رحمان کے معروف ناولز میں اللہ میاں جی، بہشت، براہ راست، بت شکن چاند سے نہ کھیلو اور چارہ گر شامل ہیں۔روزنامہ جنگ میں چادر چاردیواری اور چاندنی کے نام سے کالم بھی لکھتی رہیں۔ ان کی شادی شادی لاہور کے صنعتکار میاں عبد الرحمٰن سے ہوئی تھی۔ حکومت پاکستان نے 2007ء میں انھیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

بشری رحمن
معلومات شخصیت
پیدائش 29 اگست 1944ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہاولپور ،  برطانوی پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 7 فروری 2022ء (78 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت مدت
1985  – 1988 
حلقہ انتخاب پنجاب صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست  
رکن قومی اسمبلی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت مدت
2002  – 2013 
حلقہ انتخاب خواتین کے لیے مخصوص نشست  
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  ناول نگار ،  سفرنامہ نگار ،  افسانہ نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
باب ادب

تصانیف

  1. چپ (افسانے)
  2. خوبصورت (ناول)
  3. مولانا ابو الکلام آزاد، ایک مطالعہ
  4. چاند سے نہ کھیلو
  5. لازوال (حصہ اول)
  6. دانا رسوئی
  7. صندل میں سانسیں چلتی ہیں (شاعری)
  8. بے ساختہ
  9. کس موڑ پر ملے ہو (ناول، 2007ء)
  10. اللہ میاں جی
  11. تیرے سنگ در کی تلاش میں (ناول)
  12. پارسا (ناول)
  13. شرمیلی (ناول)
  14. باؤلی بھکارن (1982ء)
  15. ٹک ٹک دیدم ٹوکیو(1989ء/سفرنامہ)
  16. لگن (ناول)
  17. لازوال (حصہ دوم/، 1990ء/ ص390/ناول)
  18. درد دیس (سفرنامہ)
  19. بہشت (افسانے)
  20. عشق عشق (افسانے)
  21. ایک آوارہ کی خاطر (ناولٹ)
  22. لالہ صحرائی (ناولٹ)
  23. پے انگ گیسٹ (ناولٹ)
  24. پشیمان(افسانے)
  25. قلم کہانیاں(، اگست1988ء، /925ص /50 افسانے)
  26. بت شکن (1990ء، \ناولٹ)
  27. پیاسی(ناول)
  28. چارہ گر(ناول)

وفات

7 فروری 2022ء کو 77 سال کی عمر میں وفات پائی، ان کا انتقال کرونا کے باعث ہوا، وہ طویل عرصے سے علیل تھیں، ان کی نماز جنازہ چار بجے سہ پہر 8 سی احمد بلاک گارڈن ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. Bushra Rahman۔ "Bushra Rahman"۔ Bushra Rahman۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جولائی 24, 2012 
  2. Afsana Aadmi Hay۔ Lahore: Khazena-e-Ilam Adab 
  3. "Blog- Pakistani TV Dramas"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 2, 2012 
  4. "Pakistan TV Drama"۔ Pakistan TV Drama۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 2, 2012 
  5. "Khalid Maqbool confers civil awards on 46"۔ Daily Times۔ مارچ 24, 2007۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جولائی 24, 2012