بشن داس
بشن داس ہندوستان میں سترہویں صدی کا مغل مصور تھا جو مغل شہنشاہ جہانگیر کے دربار سے وابستہ رہا۔ بشن داس مغلیہ سلطنت کے علاوہ صفوی دربار سے بھی وابستہ رہا۔
سوانح
ترمیمبشن داس کا سال پیدائش اور سال وفات نامعلوم ہے البتہ تزک جہانگیری سے اُس کے متعلق چند اقتباسات ملتے ہیں۔ مغل شہنشاہ جہانگیر نے اُسے 1613ء میں فارس ایک سفارتی وفد میں بھیجا تھا تاکہ وہ صفوی شہنشاہ ایران کی تصویر بنا کر لائے۔ بشن داس 1613ء سے 1620ء تک دربار صفوی سے وابستہ رہا۔ 1620ء میں واپس آگرہ آیا اور واپسی پر عباس اول شہنشاہ ایران نے اُسے تحفے میں ایک ہاتھی عطاء کیا تھا۔ جہانگیر کے دربار میں وہ اعلیٰ ترین مصوروں میں شمار کیا جاتا تھا۔