بلوٹ شریف (انگریزی: Bilot Sharif) پاکستان کا ایک پاکستان کی یونین کونسلیں جو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع ہے۔[1] ڈیرہ اسماعیل خان سے 55 کلومیٹر کے فاصلے پر چشمہ روڈ پر واقع بلوٹ شریف خاص تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ علاقہ پہاڑی سلسلے پر مشتمل ہے اور مین روڈ سے با آسانی قابل مشاہدہ ہے۔ بلوٹ شریف کی قدمت کا اندازہ اس میں موجود آثار قدیمہ سے لگایا جا سکتا ہے۔ بلوٹ شریف کے بارے میں تاریخ میں نقل ہے کہ اس قصبہ میں پائے جانے والے آثار قبل از مسیح کے زمانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ قصبہ صوفی ازم کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے، اس قصبے میں موجود آثار قدیمہ اپنے اندر بہت سی داستانیں چھپائے ہوئے ہیں۔ بلوٹ شریف سیاحوں کی آمد و رفت کا مرکز بنا ہوا ہے، نہ صرف پاکستان کے مختلف شہروں سے بلکہ ہندوستان سے بھی لوگ یہاں کے آثار قدیمہ کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ بلوٹ شریف کا قدیمی نام بل کوٹ ہے، جو وہاں کے راجا بل کے نام سے منسوب تھا، وقت گزرنے کے ساتھ یہ بل کوٹ سے بلوٹ شریف میں تبدیل ہو گیا۔[2]

قصبہ اور یونین کونسل
سرکاری نام
ملکPakistan
پاکستان کی انتظامی تقسیمخیبر پختونخوا
ضلعضلع ڈیرہ اسماعیل خان
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Bilot Sharif" 
  2. اسلام ٹائمز - ڈی آئی خان، بل کوٹ سے بلوٹ شریف تک کا سفر[مردہ ربط]