بلوچستان ریاستی اتحاد
بلوچستان ریاستی اتحاد جنوب مغربی پاکستان کے علاقے میں 3 اکتوبر 1952ء اور 14 اکتوبر 1955ء کے درمیان موجود ریا۔ یہ اتحاد ریاست قلات، ریاست خاران، ریاست لسبیلہ اور ریاست مکران کے درمیان قائم ہوا اور اس کا دارالحکومت قلات شہر تھا۔ اتحاد عمومی طور پر موجودہ صوبے بلوچستان کا تقریبا نصف تھا۔ اتحاد میں گوادر شامل نہیں تھا جو سلطنت عمان کے تحت تھا۔
حکومت
ترمیماتحاد کے سربراہ کا لقب خان اعظم تھا جو خان آف قلات تھا۔ مرکزی گورننگ باڈی خان اعظم، جام لسبیلہ، نواب خاران اور نواب مکران پر مشتمل تھی۔