یکم جولائی 2023ء کو بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بلڈھانہ میں سمردھی ایکسپریس وے پر سفر کرنے والی ایک نجی بس میں آگ لگ گئی۔ [1] بس ناگپور سے پونے جا رہی تھی جو کھمبے سے ٹکرا کر ڈیوائیڈر پر چڑھ کر الٹ گئی، جس سے اس میں آگ لگ گئی۔ بس میں 34 افراد سوار تھے جن میں سے 26 جلنے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ان میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ بس کی کھڑکی کے شیشے توڑ کر 8 افراد نے جان بچائی۔ [2][3]

بلڈھانہ بس حادثہ 2023ء
تفصیلات
تاریخ1 جولائی 2023
محل وقوعضلع بلڈھانہ, مہاراشٹرا
ملک بھارت
آپریٹرپرائیویٹ بس
حادثے کی قسمآتشزدگی
اعداد و شمار
مسافر33
اموات26
زخمی7

حادثہ

ترمیم

حادثہ ایک بس کو پیش آیا جو مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں سمردھی ایکسپریس وے پر سفر کر رہی تھی۔ بس ناگپور سے پونے جا رہی تھی اور شادی کی تقریب کا حصہ تھی۔ اطلاعات کے مطابق بس ایکسپریس وے پر ایک کھمبے سے ٹکرا گئی، الٹ گئی اور آگ لگ گئی۔ [4] یہ حادثہ 1 جولائی 2023ء کو مقامی وقت کے مطابق صبح 2 بجے کے قریب پیش آیا۔ بس میں 33 مسافر سوار تھے۔ ان میں سے 26 ہلاک اور باقی زخمی ہو گئے۔ [5][6]

امدادی کارروائیاں

ترمیم

بلڈھانہ کے ایس پی سنیل کداسین نے بتایا کہ بس کا ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا۔ انھوں نے بتایا کہ حادثہ ٹائر پھٹنے سے ہوا اور بس میں آگ لگ گئی۔ بعد ازاں بس کے ڈیزل ٹینک میں آگ لگ گئی جس سے آگ پھیل گئی۔ بس میں تقریباً 33 مسافر سوار تھے۔ زیادہ تر جلنے سے مر گئے۔ مہاراشٹر کے وزیر گریش مہاجن نے کہا کہ پولیس نے بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کو حراست میں لے لیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے 10-15 منٹ بعد آگ پر قابو پالیا۔[2][7]

رد عمل

ترمیم

مقامی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر اپنے غم کا اظہار کیا۔ مہاراشٹر حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین میں سے ہر ایک کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ زخمیوں کے علاج کا پورا خرچ برداشت کرے گی۔ آگ لگنے کے باعث لاشیں ناقابل شناخت تھیں اور حکام نے مقتولین کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔ [8]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "26 dead as bus catches fire on Mumbai-Nagpur Expressway, probe ordered"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جولا‎ئی 2023 
  2. ^ ا ب "مہاراشٹر میں بس حادثہ، 26 جھلس کر ہلاک"۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولا‎ئی 2023 
  3. "مہاراشٹر میں خوفناک بس حادثہ، چھبیس مسافروں کی موت"۔ Ummat News۔ 2023-07-01۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولا‎ئی 2023 
  4. "25 passengers charred to death after bus catches fire on Samruddhi Expressway in Maharashtra"۔ Deccan Herald (بزبان انگریزی)۔ 2023-07-01۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جولا‎ئی 2023 
  5. ""They Were Sleeping": 25 Dead As Bus Catches Fire On Maharashtra Expressway"۔ NDTV.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جولا‎ئی 2023 
  6. "مہاراشٹر میں خوفناک بس حادثہ، چھبیس مسافروں کی موت"۔ Ummat News۔ 2023-07-01۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولا‎ئی 2023 
  7. "بھارت: بس میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک – DW – 01.07.2023"۔ dw.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولا‎ئی 2023 
  8. "Maharashtra Accident LIVE: 26 Dead, Rs 7L Ex Gratia Declared; Bus Was Less Than Four Years Old, Say Officials"۔ News18 (بزبان انگریزی)۔ 2023-07-01۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جولا‎ئی 2023