بمبئی سماچار
ہندوستان کا گجراتی اخبار
بمبئی سماچار (انگریزی: Bombay Samachar، گجراتی= મુંબઈ સમાચાર)، بمبئی سے جاری ہونے والا ہندوستان کا پہلا گجراتی زبان کا اخبار ہے۔ یہ اخبار فریدون جی مرزبان نامی ایک پارسی ناشر نے یکم جولائی 1822ء[1] کو سماچار پریس بمبئی سے جاری کیا۔ یہ اخبار فرقہ وارانہ جھگڑوں سے بالا تھا اور اس کے کالم سب کے لیے کھلے تھے۔ ابتدا میں ہفت روزہ تھا، لیکن دس سال میں یہ روزنامہ ہو گیا۔ یہ اخبار اب بھی جاری ہے۔[2]
بمبئی سماچار 1822ء کے پہلے شمارے کا سر ورق | |
قسم | روزنامہ |
---|---|
ہیئت | براڈشیٹ |
بانی | فریدون جی مرزبان |
ناشر | فریدون جی مرزبان |
آغاز | یکم جولائی، 1822ء |
زبان | گجراتی |
صدر دفتر | بمبئی، بھارت |
ویب سائٹ | www |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ محمد افتخار کھوکھر، صحافت کی تاریخ، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1995ء، ص 42
- ↑ ڈاکٹر عبد السلام خورشید، صحافت: پاکستان و ہند میں، مجلس ترقی ادب لاہور، نومبر 2016ء، ص 56