بندور عباسیاں (Bindore Abbasian) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے اہم اور زرعی ڈویژن و سابقہ ریاست بہاولپور کے اہم ترین ضلع اور آموں کی برامدات میں شہرت رکھنے والے ضلع رحیم یار خان کی اہم ترین تحصیل صادق آباد سے 24 کلومیٹر اور ولہار اسٹیشن سے 1 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک قدیم گاؤں ہے۔ اس میں بسنے والے 100 فیصد لوگوں کی مادری زبان سرائیکی ہے۔ اس گاؤں میں اکثریت عباسی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ہے۔ یہاں کے لوگوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے،اور اس کے علاوہ محدود طبقہ تعلیم کے شعبہ سے وابستہ ہے۔ سرکاری ملازمت کرنے والوں میں اکثریت اساتذہ کی ہے۔ اس کے علاوہ گاؤں میں رہائش پذیرآبادی میں سے اکثریت زمینداروں پر مشتمل ہے۔

تعلیم

ترمیم

اس اسکول میں طلبہ کے لیے دسویں جماعت تک تعلیم کی سہولت میسر ہے۔ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ اپنے مستقبل کے تعلیمی کیرئر کا انتخاب کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ اس اسکول میں انٹرنیٹ لائبریری، کمپیوٹر لیب، لائبرئیری اور سائنس لیب کی سہولت بھی میسر ہے۔ اسکول کا عملہ نہایت جانفشانی اور محنت کے ساتھ تعلیم فراہم کرتا ہے۔ یہاں پر فرائض سر انجام دینے والے اساتذہ طلبہ کے مستقبل اور تعلیم پر کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ اساتذہ اسکول کے ماٹو "پڑھنے کے لیے آو، خدمت کے لیے جاؤ) پر بخوبی عمل کرنے میں طلبہ کی مدد کرنے میں ہر وقت مصروف رہتے ہیں۔ اسکول کو پرائمری اسٹینڈرڈ امتحان مرکز کا درجہ بھی حاصل ہے۔ اسکول کے امتحان کا نتیجہ ہر سال قابل تعریف ہو لائق تحسین ہوتا ہے۔ طلبہ کی ذہنیب نشو و نما کے لیے اسکول میں غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی زور دیا جاتا ہے، جس سے طلبہ کی ذہنی نشو و نما ہونے کے ساتھ ان کے اندر خود اعتمادی پروان چڑھتی ہے۔ اس کے علاوہ طلبہ ء اسپورٹس کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول

ترمیم

اس گاؤں میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ایک اسکول بھی موجود ہے۔ جس میں لڑکیوں کو پرائمری سطح تک تعلیم مہیا کی جاتی ہے۔ اس اسکول کی حال ہی میں تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوا ہے۔

اس گاؤں میں ایک "صحت کا بنیادی مرکز" بھی موجود ہے۔ جس میں محکمہ صحت کا عملہ گاؤں کے لوگوں کے لیے بیماری سے بچاؤ کی تدابیر اور بیماری میں مبتلا لوگوں کے علاج کے لیے سہولت فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ اس کے علاوہ اس مرکز میں "نو مہلک بیماریوں " کی ویکسینیشن اور پولیو کے تدارک کے لیے مرکز بھی قائم ہے۔ گاؤں کے اندر ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر، مڈوائف اور ڈسپنسر وغیرہ کی سہولت موجود ہے۔ ہسپتال کے اندر ایک ڈسپنسری اور آپریشن تھیٹر بھی قائم ہے۔ یہ آس پاس کے درجن سے زائد دیہات کے لیے بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کا اہم ترین مرکز ہے۔ اس کا عملہ نہایت جفاکش اور دوستانہ ہے۔ یہ مریضوں کا انتہائی توجہ سے علاج کرتے ہیں اور انھیں اہم مسائل پر طبی مشورے بھی فراہم کرتے ہیں۔

جامعہ اسلامیہ فاروق اعظم

ترمیم

اس گاؤں کے رہائشیوں کو دینی تعلیم سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے ایک مدرسہ بھی قائم ہے۔ جس میں عالم دین کی نگرانی میں مقامی باشندوں سمیت دور دراز علاقوں کے لوگ مذہبی تعلیم سے فیض یاب ہوتے ہیں۔ اس مدرسے میں ایم-اے اسلامیات (عالم دین کورس) کی سہولت بھی موجود ہے۔ ہر سال اس مدرسے سے درجنوں طلبہ فارغ التحصیل ہوتے ہیں۔ یہ طلبہ مختلف علاقوں میں دین اسلام کی خدمت کرتے ہیں۔ اس دینی درسگاہ میں ناظرہ قرآن اور قران پاک کی با تجوید تعلیم کی بھی سہولت میسر ہے۔

جامع مسجد سردار جان محمد خان عباسی

ترمیم

اس گاؤں کے اندر جامع مسجد کی سہولت بھی موجود ہے۔ جس میں صبح کے وقت ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پانچ وقت نماز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مزید مسجد میں جمعہ نماز کے علاوہ عیدین کی نمازوں کی ادائیگی بھی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ مسجد کے میں اعتکاف کی سہولت بھی موجود ہے۔ مسجد کے اندار "تبلیغی جماعت" کے لیے مہمان خانہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ مسجد کی نگرانی اہل علاقہ پر مشتمل ایک کمیٹی کرتی ہے۔ جس کے ذمہ مسجد کی تزئین و آرائش سمیت مختلف انتظامی امور ہیں۔ اس مسجد کے اطراف میں گاؤن کا پرانا "شہر خاموشاں " بھی موجود ہے۔ اس مسجد کی بنیاد علاقہ کی مشہور شخصیت اور سر براہ جناب سردار جان محمد خان عباسی صاحب نے رکھی تھی۔

فصلیں / زراعت پیشہ آبادی

ترمیم

اس گاؤں کے لوگوں کا ذریعہ معاش مجموعی طور پر زراعت کے پیشہ سے وابستہ ہے۔ گاؤں میں کپاس، گندم، گنا وغیرہ کی فصلیں کاشت کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ گاؤں میں آم، کھجور، جامن اور امرود کے باغات بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ محدود رقبہ پر مکئی، جو ، لوسرن ، جوار اور جنتر کی فصل بھی کاشت کی جاتی ہے۔