بندی چھوڑ دیوس (پنجابی: ਬੰਦੀ ਛੋੜ ਦਿਵਸ‎) ایک سِکھ تہوار ہے، یہ اور دیوالی ایک ہی دن آتا ہے۔ تاریخی طور پر سکھ ہندوؤں کے ساتھ گرو امر داس کی سربراہی میں مناتے تھے، وہ اسے بیساکھی کے ساتھ شمار کرتے تھے۔[1][2][3] اواخر بیسویں صدی عیسوی میں سکھ مذہبی قائدین نے دیوالی کو غیر سکھ تہوار قرار دیا کیونکہ یہ سکھوں کے قتل والے دن کو آتا تھا اور شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی نے سنہ 2003ء میں نانک شاہی تقویم کو مدنظر رکھتے ہوئے ”بندی چھوڑ دِیوس“ نام اپنا لیا۔[4]

گرو ہرگوبند کا قلعہ گوالیار سے رہائی کا منظر۔
بندی چھوڑ دیوس کے موقع پر گردوارہ ہرمیندر صاحب میں آتش بازی، 2012ء

ہندو تہوار دیوالی جس طرح قدیم دیومالائی واقعے اور ہندو مت کے مقدس نصوص پر مبنی ہے، اسی طرح سکھ برادری بندی چھوڑ دیوس ان کے چھٹے گرو گرو ہرگوبند سے متعلق ہے۔ سکھ تاریخ کے مطابق اس دن مغل شہنشاہ جہانگیر نے 52 ہندو بادشاہوں اور گرو ہرگوبند کو جیل سے رہا کیا تھا۔[5][6][7]

بندی چھوڑ دیوس دیوالی کے انداز میں منایا جاتا ہے، جیسے گھروں اور گردواروں کو روشن کرنا، روزہ داری، تحائف دینا اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنا۔ یہ بیساکھی، مگھی، ہولا محلہ اور گر پورب کی طرح اہمیت کا حامل ہے۔[4][8]

نگر کیرتن (جلوس) اور اکھنڈ پاٹھ (گرو گرنتھ صاحب کی مسلسل تلاوت) کے ساتھ بندی چھوڑ (شوڑ) دیوس آتش بازی کر کے منایا جاتا ہے۔ پورا گردوارہ شری ہرمیندر صاحب برقی قمقموں کی لڑیوں سے سجایا جاتا ہے۔ گردوارہ مسلسل کیرتن گائیکی اور مخصوص موسیقاروں کا بندوبست کرتا ہے۔ سکھ اس اہم موقع پر گردواروں پر حاضری اور گھر والوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔[9]

بندی چھوڑ دیوس اور دیوالی الگ الگ تہوار ہیں اور مختلف دنوں میں آتے ہیں۔ تاہم، عام طور پر مقبول کیلنڈروں میں، دونوں اسی دن منائے جاتے ہیں۔ اس وجہ سے، بہت سے لوگ اکثر ان تہواروں کے بارے میں سوچتے ہیں جیسے دونوں ایک ہوں۔ حقیقی معنوں میں، 52 راجاؤں کے ساتھ چھٹے گرو کی رہائی کا دن دراصل 1619ء میں دیوالی سے چند دن پہلے تھا۔[10]

حوالہ جات ترمیم

  1. William Owen Cole، Piara Singh Sambhi (1995)۔ The Sikhs: Their Religious Beliefs and Practices۔ Sussex Academic Press۔ صفحہ: 135–136۔ ISBN 978-1-898723-13-4 [مردہ ربط], Quote: "Since the time of Guru Amar Das it has been customary for Sikhs to assemble before their Guru on three of the most important Hindu festival occasions - Vaisakhi, Divali and Maha Shivaratri".
  2. Kathleen Kuiper (2010)۔ The Culture of India۔ The Rosen Publishing Group۔ صفحہ: 127۔ ISBN 978-1-61530-149-2 
  3. Eleanor Nesbitt (2016)۔ Sikhism: a Very Short Introduction۔ Oxford University Press۔ صفحہ: 28–29, 59۔ ISBN 978-0-19-874557-0 
  4. ^ ا ب Eleanor Nesbitt (2016)۔ Sikhism: a Very Short Introduction۔ Oxford University Press۔ صفحہ: 6, 122-123۔ ISBN 978-0-19-874557-0 
  5. Phyllis G. Jestice, Holy People of the World: A Cross-cultural Encyclopedia, Volume 1
  6. Sikhism: A Guide for the Perplexed by Arvind-Pal Singh Mandair
  7. Knut A. Jacobsen، Kristina Myrvold (2012)۔ Sikhs Across Borders: Transnational Practices of European Sikhs۔ Bloomsbury Academic۔ صفحہ: 26–27, 33 with note 19۔ ISBN 978-1-4411-0358-1 
  8. Glimpses of Sikhism By Major Nahar Singh Jawandha
  9. Nikky-Guninder Kaur Singh (2011)۔ Sikhism: An Introduction۔ I.B.Tauris۔ صفحہ: 86۔ ISBN 978-0-85773-549-2 
  10. https://www.sikhiwiki.org/index.php/Bandi_Chhorh_Divas