بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن
بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن (انگریزی: Cricket Association of Bengal) یا کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی کرکٹ کی اکائی ہے جو ریاست میں کرکٹ کی دیکھ بھال کرتی ہے۔ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کا مرکزی دفتر ایڈن گارڈنز میں ہے۔ سی اے بی پورے ریاست میں کرکٹ مقابلے کا انتظام کرتی ہے اور اس کے علاوہ بھی تنظیم کی دیگر ذمہ داریاں ہیں۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گانگولی 2015ء تا 2019ء بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔ بی سی سی آئی کی صدارت ملنے کے بعد وہ سی اے بی کی صدارت سے سبکدوش ہو گئے۔[2]
فائل:Logo of the Cricket Association of Bengal.png Crest of the Cricket Association of Bengal | |
مخفف | CAB |
---|---|
ہیڈکوارٹر | Dr. Bidhan Chandra Roy Club House, Fort William, Eden Gardens, Kolkata, West Bengal 700021 |
Snehasish Ganguly | |
ویب سائٹ | www |
ٹورنا منٹ
ترمیمبنگال کرکٹ ایسوسی ایشن ریاست میں کرکٹ کو فروغ دیتی ہے اور اس کے لیے کئی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی ہے۔ سی اے بی انڈر 13، انڈر 16، انڈر 19 اور انڈر 21 سطح کے ٹورنامنٹ کرواتی ہے۔ ان کے علاوہ سی اے بی قومی و بین الاقوامی سطح پر بھی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی ہے۔
کچھ ٹورنامنٹ حسب ذیل ہیں
ترمیم• سی اے بی ایک روزہ لیگ
• سی اے بی دو روزہ لیگ
• سی اے بی فرسٹ ڈویزن لیگ
• سی اے بی سوپر لیگ
• سینئر ناک آؤٹ
• پی سین ٹرافی
• اے این گھوش میموریل ٹرافی
• جے سی مکھرجی ٹرافی
• سی اے بی انڈر 13
• سی اے بی انڈر 16
• سی اے بی انڈر 21
سی اے بی کے صدور
ترمیمبنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدور ایسوسی ایشن کے سربراہ ہوتے ہیں اور ریاست مغربی بنگال میں کرکٹ سے متعلق تمام امور کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔
مغربی بنگال ٹی-20 کرکٹ فیڈریشن
ترمیمریاست میں کل 18 ضلع سطح کے کرکٹ ایسوسی ایشن ہیں۔ان کے تحت 174 کلب ہیں جنہیں ان کی شاخیں کہا جا سکتا ہے۔
° کولکاتا ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسوسی ایشن
° بانکورا ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسوسی ایشن
° بیربھوم ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسوسی ایشن
° کوچ بہار ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسوسی ایشن
° دارجلنگ ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسوسی ایشن
° ہوگلی ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسوسی ایشن
° ہاوڑہ ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسوسی ایشن
° جلپائی گوڑی ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسوسی ایشن
° مالدہ ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسوسی ایشن
° مدنا پور ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسوسی ایشن
° نادیہ ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسوسی ایشن
° پورولیا ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسوسی ایشن
° شمالی 24 پرگنہ ٹی-20 کرکٹ ایسوسی ایشن
° جنوبی 24 پرگنہ ٹی-20 کرکٹ ایسوسی ایشن
° شمالی دیناپور ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسوسی ایشن
° جنوبی دیناپور ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسوسی ایشن
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Early History of Bengal Cricket leading to the formation of the Cricket Association of Bengal in 1928. The Cricket Association Of Bengal.
- ↑ Former India skipper Ganguly appointed new CAB chief, Avishek Dalmiya to be Jt Secretary – Firstpost