سوربھ گانگولی

بھارتی کرکٹ کھلاڑی

سوربھ چنڈی داس گانگولی (پیدائش:8 جولائی 1972ء) جو پیار سے دادا (بنگالی زبان میں بڑے بھائی کو کہتے ہیں) کے نام سے جانے جاتے ہیں بھارتی کرکٹ کھلاڑی مبصر اور منتظم ہیں۔ وہ بائیں ہاتھ اور بھارت قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اوپنر بلے باز تھے۔ وہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے 39ویں صدر تھے۔[1][2] اور وزڈن بھارت کے ادارتی بورڈ کے صدر ہیں۔[3] بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر نامزد ہونے سے قبل وہ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال کرکٹ کی انتظامی اکائی ہے۔ سورائیو گانگولی کرکٹ دنیا کے بہترین کپتانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ جب وہ کرکٹ کھیل رہے تھے تب انھوں نے خود کو دنیا کے بہترین بلے باز کے طور پر پیش کیا۔ ان کا شمار دنیا بھر میں جارح بلے باز کے طور ہوتا تھا اور اسی کے ساتھ انھوں نے بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کی بہترین کپتانی کرتے ہوئے خود کو دنیا کے بہترین کپتانوں کی فہرست میں شامل کرایا۔ [4][5][6] وہ دنیا کے ان کرکٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل ہوتے ہیں جو آف سائڈ میں شاٹ کھیلنے میں اپنا جواب نہیں رکھتے ان میں بھی بالخصوص گانگولی کو گاڈ آف آف سائڈ کہا جاتا تھا۔ آف سائڈ کے دیگر کرکٹ کھلاڑیوں میں سچن تندولکر، کرس گیل، کمار سنگاکارا۔ ویریندر سہواگ اور روہت شرما جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ان کا پسندیدہ شاٹ وکٹ کے اسکوائر میں کورز کی طرف سے شاٹ کھیلنا تھا۔[7] گانگولی کو ان کے بڑے بھائی اسنیہاسش گانگولی نے کرکٹ دنیا میں متعارف کرایا۔ انھوں نے اسکول کی کرکٹ ٹیم میں حصہ لینا شروع کیا۔ گھریلو کرکٹ کی کئی ٹیموں جیسے رنجی ٹرافی، دلیپ ٹرافی وغیرہ کھیلنے کے بعد سارو گانگولی کو بھارتی قومی کرکٹ ٹیم میں منتخب کیا گیا۔ بھارتی ٹیم انگلینڈ کے دورہ پر جا رہی تھی۔ انھوں نے 131 رن بنائے اور ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط کرلی۔ اس کے بعد انھوں نے سری لنکا، پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مین آف دی میچ کے کئی اعزازات اپنے نام کیے۔ کرکٹ عالمی کپ 1999ء میں انھوں نے راہول ڈریوڈ کے ساتھ 318 رنوں کی مشترکہ پاری کھیلی جو ایک روزہ کرکٹ عالمی کپ کی تاریخ میں اب تک ایک ریکارڈ ہے۔ 2000ء میں بھارتی کرکٹ میں میچ فکسنگ کا تنازع ہوا اور اس وقت سچن ٹنڈولکر بھارتی ٹیم کے کپتان تھے۔ انھوں نے میچ فکسنگ اور اپنی خرابی صحت کی وجہ سے کپتانی سے استعفی دے دیا اور گانگولی کو ان کی جگہ کپتان بنایا گیا۔ گانگولی الگ طرح کے کپتان ثابت ہوئے۔ وہ اس وقت میڈیا کی تنقید کا نشانہ جب کاونٹی کرکٹ ٹیم درہم کے لیے انھوں نے کچھ خاص نہیں کیا۔ اس کے بعد 2002ء کی نیٹ ویسٹ سیریز کے فائنل مقابلہ میں انھوں نے اپنی شرٹ اتار دی جس کی وجہ وہ میڈیا میں خوب چھائے اور زبردست تنقید ہوئی۔ کرکٹ عالمی کپ 2003ء میں گانگولی قیادت میں بھارتی ٹیم فائنل میں گئی جہاں آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے اگلے سال ان کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے نکال دیے گئے۔ 2006ء میں انھوں نے ٹیم میں پھر واپسی کی اور بہترین بلے کا مظاہرہ کیا۔ اسی دوران میں وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ گریگ چیپل کے ساتھ تنازع میں پھر سرخیوں میں آئے۔ دونوں کے درمیان میں کئی ساری غلط فہمیاں قائم ہوگئیں اور نتیجتا انھیں ٹیم سے نکال دیا گیا۔ البتہ کرکٹ عالمی کپ 2007ء کے لیے انھیں ٹیم میں جگہ ملی۔ وہ دور جدید کے بہترین کرکٹ کپتان رہے۔[8] اور ایک روزہ کرکٹ کے ایک بہترین بلے باز بھی۔[9][10][11] وہ ایک روزہ کرکٹ میں کرکٹ کی تاریخ میں بہترین بلے باز شمار ہوتے ہیں۔ وہ فی الحال رنوں کے معاملے میں 8ویں نمبر پر ہیں۔ 10000 رنوں کا سنگ میل عبور کرنے والے وہ تیسرے بلے باز تھے۔ ان سے قبل سچن ٹندولکر اور پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق یہ کارنامہ کر چکے تھے۔ 2002ء میں وزڈن کرکٹ میگزین نے انھیں کرکٹ کی تاریخ کا چھٹا بہترین بلے باز قرار دیا تھا۔ ان کے بہترین پانچ بلے باز ویوین رچرڈز، سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، ڈین جونز اور مائیکل بیون تھے۔[9] 2008ء میں بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ کا آغاز ہوا اور سارو گانگولی کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے کپتان مقرر ہوئے۔ اسی سال آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹیسٹ کھیلنے کے بعد انھوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے استعفی کا اعلان کر دیا۔ وہ بنگال کرکٹ ٹیم کے لیے بدستور کھیلتے رہے۔ انھیں کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کی ڈولپ کمیٹی کا صدر نشین نامزد کیا گیا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز سارو گانگولی اایک روزہ کرکٹ کے بہتیرین کھلاڑی تھے۔ ان کے کھاتہ میں 11000 سے زیادہ رن ہیں۔ وہ اب تک کے بہترین بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان ہیں۔انھوں نے 49 میں سے کل 21 مقابلے جیتے ہیں۔ ملک کے باہر انھوں نے 11 ٹیسٹ مقابلے جیتے ہیں اور اس طرح وہ بہترین کپتان ہیں۔[12] بھارتی کرکٹ ٹیم کی کمان سنبھالنے سے قبل بھارتی ٹیم آئی سی سی کی درجہ بندی میں 8ویں مقام پر ہوا کرتی تھی مگر ان کے کپتان بننے کے بعد ٹیم دوسرے درجہ پر رہنے لگی۔ وہ ایک جارحانہ بلے باز کے ساتھ ساتھ سخت فیصلہ لینے والے کپتان بھی تھے اور انھوں نے کئی نوجوان کرکٹروں کو موقع دیا جو بعد میں بڑے کرکٹ کھلاڑی بنے اور اس طرح وہ ایک مضبوط ٹیم بنا پائے۔ 2004ء میں حکومت ہند نے انھیں پدم شری اعزاز سے نوازا۔[13] 20 مئی 2013ء کو حکومت مغربی بنگال نے انھیں بنگا ببھوشن اعزاز سے نوازا۔[14] گانگولی بھارتی عدالت عظمیٰ کی جسٹس مودگل کمیٹی کا حصہ ہیں جو آئی پی ایل کی اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔[15]

سوربھ گانگولی
ذاتی معلومات
مکمل نامسوربھ چنڈی داس گانگولی
پیدائش (1972-07-08) 8 جولائی 1972 (عمر 52 برس)
بہالا، کلکتہ، مغربی بنگال، بھارت
عرفدادا، کلکتہ کا شہزادہ، مہاراج
قد5 فٹ 11 انچ (1.80 میٹر)
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم گیند باز
حیثیتبلے باز
تعلقاتڈونا گانگولی (شادی. 1997)
سنیہایش گانگولی (بھائی)
ویب سائٹsouravganguly.co.in
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 206)20 جون 1996  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ6 نومبر 2008  بمقابلہ  آسٹریلیا
پہلا ایک روزہ (کیپ 84)11 جنوری 1992  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
آخری ایک روزہ15 نومبر 2007  بمقابلہ  پاکستان
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1990–2010بنگال
2000لنکا شائر
2005گلیمورگن
2006نارتھمپٹن شائر
2008–2010کولکاتا نائٹ رائیڈرز
2011–2012پونے واریئرز انڈیا
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 113 311 254 437
رنز بنائے 7,212 11,363 15,687 15,622
بیٹنگ اوسط 42.17 41.02 44.18 43.32
100s/50s 16/35 22/72 33/89 31/97
ٹاپ اسکور 239 183 239 183
گیندیں کرائیں 3,117 4,561 11,108 8,199
وکٹ 32 100 167 171
بالنگ اوسط 52.53 38.49 36.52 38.86
اننگز میں 5 وکٹ 0 2 4 2
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 3/28 5/16 6/46 5/16
کیچ/سٹمپ 71/– 100/– 168/– 131/–
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے عبوری صدر
دفتر میں
30 جنوری 2017ء (2017ء-01-30)
ماخذ: کرک انفو، 2 جنوری 2013

ابتدائی ذاتی زندگی

ترمیم

سوربھ گانگولی کی ولادت 8 جولائی 1972ء کو کولکاتا میں ہوئی۔ وہ چنڈی داس اور نیروپا گانگولی کی سب سے چھوٹی اولاد ہیں۔[16][17] چنڈی داس کا ایک چھاپہ خانہ تھا اور وہ شہر کے امیر ترین لوگوں میں شمار کیے جاتے تھے۔ گانگولی کا بچپن بہت شاہی گذرا تھا۔ انھیں مہاراجا کہا جاتا تھا۔ ان کے والد 21 فروری 2013ء کو طویل علالت کے بعد بعمر 73 برس انتقال ہو گیا۔[18] کولکاتا میں فٹ بال زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ ابتدا میں گانگولی بھی اسی میں دلچسپی لیتے تھے۔ مگر پڑھائی کی وجہ سے زیادہ توجہ نہ دے سکے۔ خود ان کی والدہ گانگولی کے کھیل کی طرف رغبت سے خوش نہیں تھیں۔[19][20] البتہ ان کے بڑے بھائی اس وقت بنگال کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط کر چکے تھے۔ انھوں نے گانگولی کے خواب کو شرمندہ تعبیر ہونے میں اپنا پورا تعاون دیا اور والد سے درخواست کی کہ موسم گرما کی چھٹیوں میں سارو کو کسی کرکٹ کیمپ میں داخل کروا دیں۔ اس وقت گانگولی دسویں جماعت کے طالب علم تھے۔[21] گانگولی اپنے سارے کام دائیں ہاتھ سے کرتے ہیں مگر انھوں نے بائیں ہاتھ سے کھیلنا شروع کیا تاکہ وہ اپنے بڑے بھائی کے کرکٹ کے سامان استعمال کر سکیں۔[19] ان کی بلے بازی میں نکھار کو دیکھتے ہوئے انھیں کرکٹ اکیڈمی میں داخل کرا دیا گیا۔ ان کے گھر میں ہی ایک اندرونی ملٹی جم خانہ اور کانکریٹ کا وکٹ بنایا گیا تاکہ دونوں بھائی مشق کرسکیں۔ دونوں بھائی گھر پو کرکٹ کے ویڈیو دیکھا کرتے تھے بالخصوص ڈیوڈ گاور کو سارو بہت پسند کرتے تھے۔[22] انھوں نے انڈر-15 میں اوڈیشا کے خلاف سنچری بنائی اور اس کے بعد انھیں سینٹ زیویر اسکول ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا۔ مگر ان کے کئی ساتھی کھلاڑیوں نے ان کی انا، ضد اور غصہ کی شکایت کی۔ [19][23] جونیر ٹیم کے ساتھ ان کا انتخاب ہوا مگر انھوں نے 12واں کھلاڑی بننے سے انکار کر دیا جس کو کھلاڑیوں کے لیے پانی لے جانا، کرکٹ کے آلات کو منظم کرنا پڑتا تھا۔ یہ سب کام سارو گانگولی کی کے معیار زندگی سے کم درجہ کے تھے۔[24] گانگولی کی زندگی ایسی شاہانہ گذری تھی کہ اس طرح کے کام انھیں پسند نہ تھے۔[25] مگر چونکہ وہ کھلاڑی زبردست تھے لہذا فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا انتخاب ہو گیا۔ انھوں نے 1989ء میں بنگال کے لیے پہلا میچ کھیلا مگر اسی سال ان کے بھائی کو ٹیم سے نکال دیا گیا۔[19][26]

1990ء-1996ء: کیرئر کا آغاز اور کامیابی

ترمیم
 
لارڈز کا میدان

1991ء کے رنجی ٹرافی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی[27] کی وجہ سے قومی ٹیم میں انھیں لے لیا گیا مگر 1992ء میں اپنے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلہ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے خلاف انھوں نے 3 رن بنائے۔[16][28] اس کے بعد انھیں ٹیم سے نکال دیا گیا اور ان پر گھمنڈی ہونے کا الزام بھی لگایا گیا۔ یہ خبر بھی باہر آئی کہ انھوں نے ساتھی کھلاڑیوں کے لیے پانی لے جانے کو بھی منع کر دیا تھا مگر انھوں نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا۔[19][25] انھوں نے پھر سے گھریلو کرکٹ کا رخ کیا اور 1993ء-94ء اور 1994ء-95ء کے رانجی سیزن میں بہترین بلے بازی کی۔[29][30] دلیپ ٹرافی کے ایک مقابلہ میں 1995ء96ء میں 171 رن کی پاری کھیلنے کے بعد انھیں 1996ء میں انگلیڈ کے دورے کے لیے قومی ٹیم میں جگہ ملی۔ مگر میڈیا ان کے انتخاب پر نہایت نالاں تھا۔[31] انھیں محض ایک مقابلہ کھیلنے کا موقع ملا اور ٹیسٹ کرکٹ ٹیم سے بھی ان کا نام خارج کر دیا گیا۔ البتہ نوجوت سنگھ سدھو نے اس وقت کے کپتان محمد اظہر الدین کے خراب برتاو کا حوالہ دیتے ہوئے ٹیم سے اپنا نام واپس لے لیا اسی ٹیسٹ سیریز کے پہلے مقابلے میں ان کا نام خارج ہوا تھا مگر سدھو کی جگہ دوسرے مقابلہ میں انھیں کھیلنے کا موقع ملا۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کا تاریخی میدان تھا اور ساتھی کھلاڑی راہول ڈریوڈ، اس طرح دادا نے ٹیسٹ کرکٹ کا اپنا پہلا میچ کھیلا۔ تین مقابلوں کی اس سیریز میں انگلیڈ پہلا مقابلہ جیت چکی تھی۔ دوسرا مقابلہ گانگولی کا افتتاحی میچ تھا اور انھوں نے اس میں سنچری لگائی اور لاڈز کے میدان میں اپنے پہلے ہی مقابلے میں سنچری لگانے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔ دیگر دو بلے باز ہیری گراہم اور جان ہیمسفائر تھے۔ گانگولی کے بعد میٹ پرایر اور اینڈریو اسٹراس نے بھی یہی کارنامہ انجام دیا مگر گانگولی کی 131 رنزوں کی پاری افتتاحی مقابلوں میں اس میدان پر اب تک کی بڑی پاری ہے۔[32] بھارت کو دوسری پاری میں بلے بازی کا موقع نہیں ملا اور مقابلہ بلا نتیجہ ختم ہوا۔[33] اگلا مقابلہ ٹرینٹ برج میں کھیلا گیا اور گانگولی نے شاندار 136 بنائے اور لاورینس رووے اور الوین کالیچرن کے بعد تیسرے کھلاڑی بن گئے جنھوں نے شروعاتی دو مقابلوں میں دو سنچریاں بنائی ہوں۔ انھوں نے اس مقابلہ میں سچن ٹنڈولکر کے ساتھ 255 رنزوں کی شراکت داری کی یہ اس وقت تک بھارت کی طرف سے بھارت کے باہر کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت داری تھی۔ تیسرا ٹیسٹ بھی بلا نتیجہ رہا اور انگلیڈ 1-0 سے سیریز جیت گیا۔ دوسری پاری میں گانگولی نے 48 رنز سکور کیے تھے۔[34][35]

1997ء-99ء: شادی، عالمی کپ 1999ء

ترمیم
 
2008ء میں سری لنکا میں سوربھ گانگولی۔

انگلینڈ کا سفر بہرحال کامیاب رہا اور اس کے فوراً بعد ان کی محبوبہ ڈونا روئے کے عشق نے انھیں اپنی محبت میں مزید گرفتار کر لیا۔ دونوں کے خاندان والے ایک دوسرے کے دشمن تھے اور دونوں کی اس محبت کی وجہ سے ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔ مگر عشق کرنے والے اس جوڑے کے عزم و حوصلہ کے سامنے دونوں خاندانوں کی دشمنی ماند پڑ گئی اور فروری 1997ء میں گانگولی اور ڈونا کی شادی ہو گئی۔[19][36] اسی سال گانگولی نے ایک روزہ کرکٹ کی پہلی سنچری بنائی۔ انھوں نے سری لنکا قومی کرکٹ ٹیم کے 238 رنزوں کے جواب میں اکیلے 113 رن بنائے۔ اگلے سال انھوں نے سہارا کپ میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف لگاتار چار مرتبہ مین آف دی میچ کا اعزاز جیتا۔ ان چاروں میں سے دوسرا مین آف دی میچ 10 اوور میں 16 دے کر 5 وکٹ لینے کے عوض ملا تھا۔ یہی ان کی بہترین گیندبازی کا ریکارڈ ہے۔ ایک روزہ میں کامیابی کے بعد سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہوئی۔ گانگولی نے چار ٹیسٹوں میں 3 سنچریاں بنائیں جن میں سے دو مقابلوں میں سچن ٹنڈولکر کے ساتھ 250 سے زیادہ رنزوں کی شراکت داری نبھائی۔[16] جنوری 1998ء میں بنگلہ دیش میں انڈیپینڈینس کپ کے فائنل میں بھارت نے 315 رنز کا ہدف 48 اوور میں حاصل کر لیا اور گانگولی کو مین آف دی میچ کا انعام ملا۔[37] مارچ 1998ء میں بھارت نے آسٹریلیا قومی کرکٹ ٹیم کو کولکاتا میں شکست دی۔ اس میں گانگولی نے گیندبازی کی شروعات کی تھی اور 3 وکٹ لیے تھے۔[38] کرکٹ عالمی کپ 1999ء میں بھارتی ٹیم میں گانگولی بھی شامل تھے۔ ایک مقابلہ سری لنکا کے ساتھ ٹانٹن میں تھا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور گانگولی نے 158 گیندوں سامنا کرتے ہوئے 183 رنزوں کی پاری کھیلی جس میں 17 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ عالمی کپ میں یہ دوسرا بڑا اسکور تھا اور کسی بھارتی کی جانب سے سب سے بڑا اسکور۔ راہول ڈریوڈ کے ساتھ انھوں نے 318 رنزوں کی شراکت داری نبھائی جو عالمی کب میں سے سب سے بڑی اور کل ایک روزہ مقابلوں میں دوسری بڑی شراکت داری ہے۔[39][40] 1999ء-2000ء میں بھارت نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچ ہار گئی۔[41][42] گانگولی نے بمشکل 22۔4 کی اوسط سے محض 224 رن بنائے لیکن ان کی ایک روزہ کرکٹ کی فارم زبردست تھی اور انھوں نے اس سیزن میں 5 سنچری بنائی اور پرائس واٹر ہاؤس کوپتز کی بلے بازی کی درجہ بندی میں وہ سر فہرست ہو گئے۔[43] اسی موقع پر یہ افواہ اڑنے لگی کہ گانگولی اور جنوبی ہند کی اداکارہ نگما کے مابین رومانی تعلقات ہیں۔ گانگولی نے ان الزامات کو بے بنیاد بتایا۔[44][45]

2000ء-2005ء: کپتانی

ترمیم
"لوگ آپ کا تعاون کریں گے، آپ کر تنقید کریں گے جب آپ حد عبور کریں گے تب سب کچھ آپ کے بارے میں ہوگا"

سارو گانگولی میڈیا کومخاطب کرتے ہوئے

2000ء میں بھارتی کرکٹ کے کچھ کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے الزامات لگے۔[46] گانگولی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا۔ گانگولی کا کپتان بننا اس لیے بھی سرخیوں میں کیونکہ سچن ٹنڈولکر کپتانی چھوڑ رہے تھے۔ اس وقت گانگولی نائب کپتان تھے۔[19] ان کی کپتانی کا آغاز بھی بڑے دھماکا دار طریقے سے ہوا۔ جنوبی افریقہ کو پانچ ایک روزہ میچ کی سیریز میں شکست دی اور آئی سی سی ناک آؤٹ ٹرافی، 2000ء میں ٹیم فائنل میں گئی۔[19] اس دوران میں انھوں نے دو سنچریاں لگائیں جس میں ایک فائنل میں تھی مگر نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم چار وکٹوں سے میچ جیت گئی۔[47] اسی سال گانگولی نے انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ میں ہاتھ آزمایا مگر ناکام رہے۔[48] دی وزڈن کرکٹر کے نامہ نگار اسٹیو پٹارڈ اور جان سٹرن نے گانگولی کو “دی امپیریس انڈین (مفتخر بھارتی)‘‘ کہا۔ انھوں نے کہا:

“کریز پر کبھی لگتا تھا کہ ان کا ساتھی آیا بلے باز ہے یا بیٹمین ہے جس کو ان کی اتاری ہوئی جرسی یا کٹ بیگ کو پریلین سے لانے لے جانے کے لیے رکھا گیا ہے۔ البتہ پچھلو بلے بازوں کو یہ رویہ کھلنے لگا تھا۔ ایک میچ میں جب گانگولی نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تب انھوں نے اپنا بلا اپنی ٹیم کی بالکونی کی طرف لہرایا گویا کہ یہ کارنامہ بس وہ ہی کرتے ہیں۔ وہ گلیمورگن اور نارتھیمٹونشایر میں کچھ خاص نہیں کر سکے۔ 2006ء کے اخیر میں چار فرسٹ کلاس میچوں وہ محض 4.80 کے اوسط سے رن بنا سکے تھے“۔[49]

ان کے لانکشایر کے ساتھی کھلاڑی اینڈریو فلنٹاف نے ان سے کنارہ کشی میں ہی عافیت سمجھی اور ان کے رویہ کو چارلس، پرنس آف ویلز کے رویہ کے مساوی قرار دیا۔[23] 2001ء میں آسٹریلیا میں 5 ایک روزہ اور 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہوئی جن میں گانگولی نے چار موقعوں پر ٹاس میں دیر سے پہنچے اور ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا۔ ان کے اس رویہ سے مخالف ٹیم کے کپتان اسٹیو وا نے سخت ناراضی کا مظاہرہ کیا۔[50] پانچویں ایک روزہ میچ میں ٹاس کے دوران میں وہ ٹیم کے لباس میں نظر نہیں آئے بلکہ سادہ لباس میں گئے جس سے چہار طرف سے ان پر تنقیدوں کی بارش ہونے لگی۔ کرکٹ کے ماحول ایسا رویہ سخت ناپسندیدگی کی نطر سے دیکھا جاتا ہے۔[51] البتہ اس دوران میں گانگولی کے ذاتی رویہ کی زیادہ تنقید نہیں ہوئی کیونکہ بھارت نے ٹیسٹ سیریز 2–1 سے جیت لی اور دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے لگاتار 16 ٹیسٹ جیت کو روک دیا[52] بھارت وہ مقابلہ ہارنے کے کگار پر تھا کیونکہ پہلی پاری میں بھارت محض 274 رنوں پر آل آؤٹ ہو گیا۔ اسٹیو وا نے بھارت کو فالو آن کھیلنے کو مجبور کیا مگر دوسری پاری میں وی وی ایس لکشمن نے اپنا تاریخی کارنامہ کرتے ہوئے 281 رنوں کی پاری کھیلی اور راہل ڈریوڈ نے 180 رن بنائے۔ دونوں دن بھر بلے بازی کرتے ہیں اور چوتھا دن ان دونوں کے نام رہا۔ بھارت نے آسٹریلیا کو 384 رنوں کا ہدف دیا۔ وکٹ بھی دھول والی اور اسپن کے لائق تھی۔ آسٹریلیا بھارتی گیندبازوں کے سامنے ٹک نہیں پائی اور فالو آن کھلانے کے باوجود شکست کحانے والی تیسری ٹیم بن گئی۔[53][54][55] نومبر 2001ء میں گانگولی کی اہلیہ نے بیٹی سارہ کو جنم دیا۔[19] 2002ء میں نیٹ ویسٹ سیریز 2002ء میں یووراج سنگھ اور محمد کیف کی بہترین کارکردگی کو دیکھ کر گانگولی اپنا جوش برقرار نہ رکھ پائے اور عوام کے سامنے ہی اپنی جرسی اتار کر ہوا میں لہرا دی اور بھارت کی جیت کا جشن منانے لگے۔[56] بعد میں کرکٹ بحیثیت سلجھے لوگوں کا کھیل ہونے کی وجہ سے اور لارڈز کے پروٹوکول کی خلاف روزی کرنے کی وجہ گانگولی کا تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ گانگولی نے یہ کہ کر اپنا دفاع کیا کہ بھارت میں سیریز کے دوران میں انگلیڈ کے کھلاڑی اینڈریو فلنتاف نے ایسی ہی حرکت کی تھی، انھوں نے بس اس کو دوہرایا ہے۔[57] 2003ء میں بھارت کرکٹ عالمی کپ 2003ء کے فائنل میں پہنچا۔ 1983ء کے بعد بھارت پہلی بار عالمی کپ کے فائنل میں پہنچا تھا مگر آسٹریلیا سے ہار گیا۔[58] وہ ٹورنامنٹ گانگولی کے لیے ذاتی طور بھی اچھا رہا تھا۔ انھوں نے کل 58۔12 کی اوسط سے 465 رن بنائے تھے جس میں 3 سنچریاں شامل تھیں۔[59]

کیریئر ایک نظر میں

ترمیم
 
An innings-by-innings breakdown of Ganguly's Test match batting career, showing runs scored (red bars) and the average of last ten innings (blue line)۔
Test Match Career Performance By Opposition Batting Statistics[60]
Opposition Matches Runs Average High Score 100 / 50
  آسٹریلیا قومی کرکٹ ٹیم 24 1403 35.07 144 2 / 7
  بنگلہ دیش قومی کرکٹ ٹیم 5 371 61.83 100 1 / 3
  انگلستان قومی کرکٹ ٹیم 12 983 57.82 136 3 / 5
  نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم 8 563 46.91 125 3 / 2
  پاکستان قومی کرکٹ ٹیم 12 902 47.47 239 2 / 4
  جنوبی افریقا قومی کرکٹ ٹیم 17 947 33.82 87 0 / 7
  سری لنکا قومی کرکٹ ٹیم 14 1064 46.26 173 3 / 4
  ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 12 449 32.07 75* 0 / 2
  زمبابوے قومی کرکٹ ٹیم 9 530 44.16 136 2 / 1
Overall figures 113 7212 42.17 239 16 / 35
ODI Career Performance By Opposition Batting Statistics[61]
Opposition Matches Runs Average High Score 100 / 50
  آسٹریلیا قومی کرکٹ ٹیم 35 774 23.45 100 1 / 5
  بنگلہ دیش قومی کرکٹ ٹیم 10 459 57.37 135* 1 / 4
  انگلستان قومی کرکٹ ٹیم 26 975 39.00 117* 1 / 7
  نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم 32 1079 35.96 153* 3 / 6
  پاکستان قومی کرکٹ ٹیم 53 1652 35.14 141 2 / 9
  جنوبی افریقا قومی کرکٹ ٹیم 29 1313 50.50 141* 3 / 8
  سری لنکا قومی کرکٹ ٹیم 44 1534 40.36 183 4 / 9
  ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 27 1142 47.58 98 0 / 11
  زمبابوے قومی کرکٹ ٹیم 36 1367 42.71 144 3 / 7
ICC World XI 1 22 22.00 22 0 / 0
Africa XI 2 120 60.00 88 0 / 1
  برمودا 1 89 89.00 89 0 / 1
  آئرلینڈ 1 73 73* 0 / 1
  کینیا قومی کرکٹ ٹیم 11 588 73.50 111* 3 / 2
  نمیبیا قومی کرکٹ ٹیم 1 112 112* 1 / 0
  نیدرلینڈز قومی کرکٹ ٹیم 1 8 8.00 8 0 / 0
  متحدہ عرب امارات قومی کرکٹ ٹیم 1 56 56.00 56 0 / 1
Overall figures 311 11363 41.02 183 22 / 72

کپتانی کا ریکارڈ

ترمیم
کپتانی ریکارڈ، ٹیسٹ کرکٹ
جگہ زمانہ مقابلہ فتح شکست ٹائی ڈرا
Home 2000–2005 21 10 3 0 8[62]
Away 2000–2005 28 11 10 0 7[63]
Total 2000–2005 49 21 13 0 15[64]
Career summary as Captain in Test Matches
جگہ زمانہ مقابلے کل رن بہترین اسکور بلے بازی اوسط 100 وکٹیں بہترین گیند بازی گیند بازی اوسط 5 کینچ اسٹمپ
Home 2000–2005 21 868 136 29.93 2 3 1/14 78.00 0 24 0[65]
Away 2000–2005 28 1693 144 43.41 3 2 2/69 193.00 0 13 0[66]
Total 2000–2005 49 2561 144 37.66 5 5 2/69 124.00 0 37 0[65]
Captaincy Record in ایک روزہ بین الاقوامی
Venue Span Matches Won Lost Tied N/R
In بھارت (Home) 2000–2005 36 18 18 0 0[67]
Away 2000–2005 51 24 24 0 3[68]
Neutral 1999–2005 59 34 23 0 2[69]
Total 1999–2005 146 76 65 0 5[70]
Career summary as Captain in One Day Internationals
Venue Span Matches Runs HS Bat Avg 100 Wkts BBI Bowl Avg 5 Ct St
Home 2000–2005 36 1463 144 43.02 2 16 5/34 30.87 1 14 0[71]
Away 2000–2005 51 1545 135 32.18 2 15 3/22 39.26 0 23 0[71]
Neutral 2000–2005 60 2096 141 41.92 7 15 3/32 43.20 0 24 0[71]
Total 2000–2005 147 5104 144 38.66 11 46 5/34 37.63 1 61 0[71]

حواشی

ترمیم
  1. India Today Web Desk (23 اکتوبر 2019)۔ "Sourav Ganguly formally elected as the 39th president of BCCI"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اکتوبر 2019 
  2. Times Now (23 اکتوبر 2019)۔ "Sourav Ganguly takes over as BCCI president, ends 33-month tumultuous CoA reign"۔ m m.economictimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اکتوبر 2019 
  3. "Wisden India Editorial Board"۔ Wisden India۔ 27 مئی 2012۔ 15 اکتوبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2012 
  4. "Sourav Ganguly appointed Cricket Association of Bengal chief"۔ TOI۔ 24 ستمبر 2012۔ 6 جنوری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  5. "آرکائیو کاپی"۔ 02 اپریل 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2019 
  6. "Sourav Ganguly Profile | Sourav Ganguly Cricket Career | Cricket Stats – News18 | ICC World Cup 2019 Match Result"۔ News18 
  7. Press Trust of India. Sourav Ganguly: God of the off-side۔ NDTV.
  8. "Sourav Ganguly | Sourav Ganguly Photos | Sourav Ganguly Profile – Yahoo! Cricket"۔ Cricket.yahoo.com۔ 23 اگست 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2011 
  9. ^ ا ب "Tendulkar second-best ever: Wisden"۔ Rediff.com۔ 23 جنوری 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2008 
  10. "Lara, Ganguly, Sobers & Johnson in TMS left-handers XI"۔ BBC Sport۔ 14 اگست 2015۔ 18 نومبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 جنوری 2016 
  11. "Top 10 Most Player of the Match Award Winners in ODIs"۔ WONDERSLIST۔ 25 مارچ 2014۔ 25 دسمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 جنوری 2016 
  12. Martin Williamson۔ "Successful Indian test captain in overseas"۔ ای ایس پی این کرک انفو۔ 28 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 ستمبر 2012 
  13. "Padma Awards" (PDF)۔ Ministry of Home Affairs, Government of India۔ 2015۔ 15 اکتوبر 2015 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولائی 2015 
  14. "Exclusive: Sourav Ganguly Gets The Banga-Bibhushan Award, Leander Paes Deprived!"۔ YouTube۔ 21 مئی 2013۔ 7 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2014 
  15. ET (9 جون 2014)۔ "Sourav Ganguly inducted into Mudgal Panel to probe IPL spot-fixing and betting scandal – Economic Times"۔ Economictimes.indiatimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2014 
  16. ^ ا ب پ "کرک انفو – Players and Officials – Sourav Ganguly"۔ کرک انفو Magazine۔ ESPN۔ 20 جون 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2008 
  17. Datta 2007, p. 21.
  18. PTI 2 (21 فروری 2013)۔ "Sourav Ganguly's father Chandidas passes away"۔ The Times of India۔ 24 فروری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 مارچ 2013 
  19. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح "Biography of Sourav Ganguly"۔ Official website of Sourav Ganguly۔ Souravganguly.net۔ 30 مئی 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2008 
  20. Datta 2007, pp. 22–23.
  21. Daityari 2003, p. 3.
  22. Tiwari 2005, p. 16.
  23. ^ ا ب Paul Coupar (27 نومبر 2005)۔ "The Awkward XI"۔ کرک انفو Magazine۔ ESPN۔ 8 جنوری 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2008 
  24. Daityari 2003, p. 15.
  25. ^ ا ب Jamie Lilywhite (16 جولائی 2007)۔ "Ganguly back in the limelight"۔ برطانوی نشریاتی ادارہ۔ BBC Online۔ 7 دسمبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2010 
  26. Dubey 2006, p. 205.
  27. "Ranji Trophy Statistics: 1990–91"۔ کرک انفو Magazine۔ ESPN۔ 4 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2008 
  28. "9th Match: India v West Indies at Brisbane, جنوری 11, 1992"۔ کرک انفو Magazine۔ ESPN۔ 10 جولائی 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2008 
  29. "Batting – Most Runs – Ranji Trophy"۔ کرک انفو Magazine۔ ESPN۔ 4 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مئی 2008 
  30. "Highest Batting Averages in Ranji Trophy"۔ کرک انفو Magazine۔ ESPN۔ 4 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مئی 2008 
  31. Bose 2006, p. 201.
  32. Bose 2006, p. 258.
  33. "Statsguru – List of test centuries on debut at Lord's"۔ کرک انفو Magazine۔ ESPN۔ 20 جولائی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2008 
  34. "3rd Test: England v India at Nottingham, جولائی 4–9, 1996"۔ کرک انفو Magazine۔ ESPN۔ 18 جون 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2008 
  35. Datta 2007, p. 99.
  36. Jhimli Mukherjee Pandey (29 مئی 2001)۔ "Saurav and Donna happy at last"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ The Times Group۔ 16 مارچ 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2010 
  37. Partab Ramchand (22 ستمبر 2009)۔ "Independence Cup final, Dhaka, 1998"۔ Sify Technologies Limited۔ 4 اپریل 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2010 
  38. Claudia James (19 اکتوبر 2008)۔ "Vintage Sourav Ganguly puts Australia to the sword"۔ لندن ٹائمز۔ London: News Corporation۔ 4 جون 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2010 
  39. Mandhani 2008, p. 134.
  40. Post Reporter (23 ستمبر 2001)۔ "Ganguly and Dravid storm the World Cup 1999"۔ Thats Cricket۔ Oneindia.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2010  [مردہ ربط]
  41. "India in Australia, 1999/00 Test Series Best Innings"۔ کرک انفو Magazine۔ ESPN۔ 4 جون 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2010 
  42. "South Africa in India Test Series 1999/00 / Results"۔ کرک انفو Magazine۔ ESPN۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2010 
  43. Pricewaterhouse Coopers (19 مارچ 2000)۔ "PwC Ratings: Ganguly claims Number One spot"۔ کرک انفو Magazine۔ ESPN۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2010 
  44. Surajit Basu (19 ستمبر 2009)۔ "History: Past, Present and coming"۔ انڈیا ٹوڈے۔ Mumbai, India: Living Media۔ 2 (1–13): 78۔ ISSN 0254-8399۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 فروری 2010 
  45. "Ganguly?s career was at stake, so we parted: Nagma"۔ Rediff.com۔ 6 مارچ 2003۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولائی 2018 
  46. "Coca-Cola Champions' Trophy, 2000–01"۔ کرک انفو Magazine۔ ESPN۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2010 
  47. Dubey 2006, p. 123.
  48. Steve Pittard، Stern, John (24 مئی 2007)۔ "Dodgy overseas signings"۔ کرک انفو Magazine۔ ESPN۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2010 
  49. Will Swanton (19 نومبر 2008)۔ "Hero or villain, Ganguly made his mark"۔ The Age۔ Melbourne: Fairfax Digital۔ 4 جون 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جنوری 2010 
  50. Waugh 2001, p. 71.
  51. Waugh 2001, pp. 52–53.
  52. "2nd Test: India v Australia at Calcutta 11–15 مارچ 2001"۔ کرک انفو۔ ESPN۔ 6 فروری 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2010 
  53. "Incredible India defeat Australia"۔ BBC Sport۔ 15 مارچ 2001۔ 16 ستمبر 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2010 
  54. "Tests – Victory after Following-On"۔ کرک انفو۔ ESPN۔ 16 جنوری 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2010 
  55. Tony Tharakan (10 نومبر 2008)۔ "Ganguly takes off his shirt one last time"۔ Reuters۔ 27 جولائی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولائی 2018 
  56. Kavoori 2009, p. 54.
  57. BBC Reporter (23 فروری 2003)۔ "Ruthless Aussies lift World Cup"۔ BBC۔ BBC Online۔ 28 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2010 
  58. "SC Ganguly / One-Day Internationals / Series averages"۔ کرک انفو۔ ESPN۔ 19 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جنوری 2010 
  59. "Sourav Ganguly – Test Matches / Batting Analysis"۔ ESPNcricinfo۔ 6 جنوری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2015 
  60. "Sourav Ganguly – ODI Matches / Batting Analysis"۔ ESPNcricinfo۔ 10 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2015 
  61. "Team records | Test matches | کرک انفو Statsguru | ESPN کرک انفو"۔ Stats.espncricinfo.com۔ 22 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جون 2012 
  62. "Team records | Test matches | کرک انفو Statsguru | ESPN کرک انفو"۔ Stats.espncricinfo.com۔ 22 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جون 2012 
  63. "Cricket Records | Records | India | Test matches | Most matches as captain | ESPN کرک انفو"۔ Stats.espncricinfo.com۔ 1 جنوری 1970۔ 1 مارچ 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جون 2012 
  64. ^ ا ب "Cricket Records | Records | India | Test matches | Most matches as captain | ESPN کرک انفو"۔ Stats.espncricinfo.com۔ 28 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2012 
  65. "Cricket Records | Records | India | Test matches | Most matches as captain | ESPN کرک انفو"۔ Stats.espncricinfo.com۔ 28 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2012 
  66. "Team records | One-Day Internationals | کرک انفو Statsguru | ESPN کرک انفو"۔ Stats.espncricinfo.com۔ 22 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جون 2012 
  67. "Team records | One-Day Internationals | کرک انفو Statsguru | ESPN کرک انفو"۔ Stats.espncricinfo.com۔ 22 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جون 2012 
  68. "Team records | One-Day Internationals | کرک انفو Statsguru | ESPN کرک انفو"۔ Stats.espncricinfo.com۔ 22 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جون 2012 
  69. "Cricket Records | Records | India | One-Day Internationals | Most matches as captain | ESPN کرک انفو"۔ Stats.espncricinfo.com۔ 23 نومبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جون 2012 
  70. ^ ا ب پ ت "Cricket Records | Records | India | ODI matches | Most matches as captain | ESPN کرک انفو"۔ Stats.espncricinfo.com۔ 1 مارچ 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2012 

سانچہ:100 یا اس سے زیادہ ٹیسٹ مقابلے کھیلنے بھارتی کرکٹ کھلاڑی

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم
کھیلوں کے عہدے
ماقبل  بھارت کے کرکٹ کپتانوں کی فہرست
2000–2005
مابعد 
ماقبل  بھارت کے کرکٹ کپتانوں کی فہرست
2000–2005
مابعد 
ماقبل 
Position started
کولکاتا نائٹ رائیڈرز captain
2008
مابعد 
ماقبل  کولکاتا نائٹ رائیڈرز captain
2010–2011
مابعد 
ماقبل  Pune Warriors India captain
2012
مابعد 
ماقبل  President of the CAB
2015–present
مابعد 
ماقبل 
C K Khanna
President of the BCCI
2019–present
مابعد 

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم