بونگا
بوں گا ویندا (انگریزی میں Bonga Kwenda) جو بونگا کے نام سے مشہور ہیں، افریقی ملک انگولا کے ایک مشہور پاپ موسیقار اور گیت لکھنے والے ہیں۔ بونگا 1943ء میں انگولا کے صوبہ بینگو کے میں پیدا ہوئے اور انھوں نے 23 سال کی عمر میں اتھلیٹ بننے کے لیے انگولا کو چھوڑا۔ وہ 400 میٹر کی دوڑ میں انگولا سے ریکارڈ بنانا چاہتے تھے۔ لیکن وہ موسیقی کا آغاز اس سے بہت پہلے 15 سال کی عمر میں کر چکے تھے۔
مشہور نام | بونگا ویندا |
نام | جوز ایدیلینو بارچیلو |
خادانی نام | دے کاروالہو |
پیدائش | 1943ء |
ملک | انگولا |
زبانيں | لوآندا بندو، پرتگالی |
موسیقی کی صنف | سیمبا |
آلات | مردانہ آواز، گٹار |
بونگا نے 1972ء میں اتھلیٹکس کو خیرباد کہا اور اپنی تمام تر توجہ موسیقی پر مرکوز کر دی اور بہت جلد انکا شمار اپنے ملک کے نامور موسیقاروں میں ہونا لگا۔ لیکن ان کی مشہوری صرف انگولا میں ہی نہیں بلکہ پرتگال میں بھی تھی، جہاں وہ ایک پرتگال کی سابقہ کالونیوں کے مہاجر قوم اور افریقی پرتگالی کے طور پر مشہور ہوئے۔ اب تک وہ پرتگالی اور مادری انگولوی زبان میں 30 سے زائد البم شائع کر چکے ہیں۔ ان کے گانے پرتگالی لوک دھنیں، سیمبا، کزومبا اور لاطینی دھنوں کا مجموعہ ہیں۔
جب انگولا پرتگال کی کالونی تھا، بونگا آزادی کے پرجوش مقرر تھے، جس کی وجہ سے انھیں 1970ء کے عشرہ میں انگولا سے دیس بدر کیا گیا۔ اور یہی وہ وقت تھا جت انھوں نے اپنی پہلی البم 'انگولا 72' کے نام سے شائع کی۔