مقدم دماغ
(بڑا دماغ سے رجوع مکرر)
مخ (cerebrum) کو بعض اوقات اردو کتب میں دماغ یا دمغ بھی کہا جاتا ہے اور یہ مقدم دماغ کا وہ حصہ ہوتا ہے جو دماغ کا سب سے بلائی اور اوپری سرا بناتا ہے جو دو اہم حصوں مخی نیم کرات اور ان دونوں نیم کرات کو ملانے والے جسم ثبیت پر مشتمل ہوتا ہے۔ مخ کا اصل مطلب دماغ ہی کا ہوتا ہے لیکن اگر دماغ لکھ دیا جائے گا تو brain اور cerebrum میں تفریق ممکن نہیں رہے گی اور بات علم طب کے لحاظ سے مبہم ہو جائے گی، یہ انگریزی cerebrum اصل میں لاطینی سے اخذ کی گئی ہے جس کا مفہوم بھی دماغ (یا سمجھ) کا ہوتا ہے۔ سیریبرم انسانی دماغ کا سب سے بڑا حصہ ہوتا ہے، جو ہمارے شعور سے متعلق کاموں مثلاً جذبات، سوچ، یادداشت، جواز وغیرہ کو کنٹرول کرتا ہے