بڑیلہ (انگریزی: Bareela) پاکستان کی ایک یونین کونسل جو ضلع گجرات میں واقع ہے۔[1]بڑیلہ نامی گاؤں تحصیل اور ضلع گجرات میں پاک بھارت اور پاکستان اور کشمیر کاایک سرحدی گاؤں ہے۔ جو پاک بھارت سرحد کے قریب ترین تھا لیکن بعد ازاں کشمیر کے موضع چھمب کی آزادی کے بعد سرحد قدرے دور جا چکی ہے۔ گجرات سے براستہ جلال پور اگر چھمب کو جائیں تو ٹانڈہ کے بعد آنے والا پہلا گاؤں ہے۔ اس کے شمال میں متیانوالہ نامی گاؤں ، جنوب میں سواں اور ہاٹکہ نامی گاؤں، مغرب میں چک بزرگ اور مشرق میں زرعی زمینوں کے بعد کچھ فاصلہ پر دریائے توی واقع ہے۔یہاں ایک قدیم قبر بھی واقع ہے اس کی لمبائی ستر گز ہے۔ علاقائی زبان میں یہ قبر پیر سچا کے نام سے مشہور ہے۔ لیکن اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ حضرت آدم علیہ السلام کے صاحب زادے قابیل کی قبر ہے جو دنیا میں پہلے انسانی مقتول بھی ہیں۔ لیکن اس قبر پر حضرت قنبیط علیہ السلام لکھا گیا ہے۔آج کل بڑیلہ کو بڑیلہ شریف کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں قادریہ سلسلہ کے مولوی حفیظ اللہ بزرگ کا مقبرہ ہے۔ [2]


بڑیلہ
قصبہ اور یونین کونسل
سرکاری نام
ملکپاکستان
صوبہپنجاب، پاکستان
ضلعضلع گجرات
تحصیلیونین کونسل
ناظم یونین کونسلحاجی محمد عارف
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Bareela" 
  2. "بڑیلہ جغرافیائی محلِ وقوع اور ابتدائی تعارف | روحانیت"۔ 25 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2016