بگھیل سنگھ (1730ء–1802ء)ایک پنجابی سکھ جرنیل تھا ۔ وہ ضلع ترن تارن کے گاؤں جھبل میں ایک جٹ سکھ کے گھر پیدا ہوا۔ 1765ء میں کروڑ سنگھیا مسل کا سردار مقرر ہوا۔ مغل فوج کو شکست دینے کے بعد بگھیل سنگھ اور اس کی پنجابی فوج 11 مارچ 1783ء کو لال قلعہ دلی پر حملہ آور ہوئی۔ مغل بادشاہ شاہ عالم دوم نے ٹیکس کے روپے میں سے چھ آنے بگھیل سنگھ کو دینے کا وعدہ کیا۔ بگھیل سنگھ نے دلی کے سکھوں کے لیے مقدس استھان بنائے اور گرودوارے بھی تعمیر کروائے۔

بگھیل سنگھ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 1730
ਝਬਾਲ, ਜ਼ਿਲ੍ਹਾ ਤਰਨ ਤਾਰਨ
وفات 1802[1]
ਹਰਿਆਣਾ, ਹੁਸ਼ਿਆਰਪੁਰ ਜ਼ਿਲ੍ਹਾ
مدفن پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت سکھ سلطنت
اولاد بہادر سنگھ
عملی زندگی
دور فعالیت 1765-1802
وجہ شہرت

پیدائش اور پس منظر

ترمیم

سکھ قوم کے جانباز جنگجوؤں میں سے جتھیدار بگھیل سنگھ کا نام صف اوّل میں لکھا جاتا ہے۔ ان کی پیدائش سن 1730 کو ماجھے کے تاریخی قصبہ جھبال (امرتسر) میں ہوئی ۔ آپ کے پروار کا تعلق ماجھے کے 84 دیہاتوں کے مالک چودھری لنگاہ ڈھلوں سے جا ملتا ہے ۔ چودھری لنگاہ گرو ارجن دیو کے عقیدت مند تھے اور مکتسر کی جنگ میں اپنے جوہر دکھانے والی سنگھنی مائی بھاگو کے دادا بھائی پیرو شاہ ڈھلوں کے چھوٹے بھائی تھے۔لیکن تاریخ میں لکھا ملتا ہے کہ بگھیل سنگھ دھالیوال کا اصل گاؤں موگا ضلعے میں راؤکے کلاں ہے ۔ تاریخی قصبے جھبال میں آپ کے ننھیال بھی ہو سکتے ہیں۔ جھبال میں جا کر کھوج-پڑتال کرنے سے اگرچہ کوئی بھی تاریخی نشانی نہیں مل سکی لیکن 12 پتیاں اور 7 گرام پنچائتوں میں سے ایک گاؤں کا نام 'جھبال جتھیدار بگھیل سنگھ' ہے۔اس سے آگے دیہات پنڈ جھبال خورد، جھبال سورگپوری، جھبال خام، جھبال پختہ، جھبال اڈا، جھبال چودھری لنگاہ پنڈ بسے ہوئے ہیں ۔ ان میں سے گاؤں پنڈ جھبال خام میں جتھیدار بگھیل سنگھ کے نام پر بہت ہی عالیشان گرودوارہ صاحب موجود ہے، جہاں پربندھک کمیٹی کی طرف سے روزانہ چھوٹے بچوں کو گربانی اور سکھ تاریخ کے متعلق تعلیم دینے کے لیے مذہبی جماعتوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔

سنگھپوریا مسل کا جتھیدار

ترمیم

سکھوں کے جانباز ہیرو جتھیدار بگھیل سنگھ کی زندگی سے متعلق تاریخ کے اوراق الٹیںطتو معلوم ہوتا ہے کہ سن 1748 ء کو جس وقت دل خالصہ ابھر رہا تھا ، اس وقت لاہور ضلعے کے گاؤں پنڈ برکی میں ورک گوت سے متعلق کروڑا سنگھ پیدا ہوا، جو بعد میں کروڑ سنگھیا مثل (سنگھپوریا مسل) کا سردار بنا ۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Louis E. Fenech؛ W. H. McLeod (11 جون 2014)۔ Historical Dictionary of Sikhism۔ Rowman & Littlefield Publishers۔ ص 54–۔ ISBN:978-1-4422-3601-1