بھارتیہ لوک دل (انگریزی: Bharatiya Lok Dal) بھارت کی ایک سیاسی جماعت ہے۔ اس پارٹی کی بنیاد ا974ء میں رکھی گئی تھی۔ یہ پارٹی اندرا گاندھی کی مخالفت کرنی والی سات جماعتوں کو مل کر بنی تھی۔ اس میں سوتنترا پارٹی، اوتکل کانگریس، بھارتیہ کرانتی دل اور سوشلسٹ پارٹی شامل تھی۔ بھارتیہ لوک دل کے صدر اور اہم لیڈر چرن سنگھ تھے۔ 1977ء میں بھارتیہ لوک دل بھارتیہ جن سنگھ اور انڈین نیشنل کانگریس (آرگنائزیشن) میں ضم ہو گئی اور سب مل کر جنتا پارٹی بنی۔ نئی نویلی جنتا پارٹی نے بھارت کے عام انتخابات، 1977ء میں حصہ لیا مگر انتخابی نشان بھارتیہ لوک دل کا ہی استعمال کیا گیا اور پہلی غیر کانگریسی حکومت بنائی گئی۔

اس کے معا بعد چرن سنگھ کے بیٹے اجیت سنگھ نے راشٹریہ لوک دل کی بنیاد رکھی۔ فی الحال بی ایل ڈی کی قیادت چودھری سنیل سنگھ کر رہے ہیں۔[1]

تشکیلاتی جماعتیں ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم