اندرا گاندھی
اندرا گاندھی انکا اصلی نام اندرا پریا درسن نہرو ہے۔ یہ بھارتی سیاست دان۔ پنڈت جواہر لعل نہرو کی بیٹی ہیں۔ یہ الہ آباد میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے پہلے سوئزرلینڈ، سمر ویل کالج آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں وشوا بھارتی شانتی نکتین میں تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے گیارہ برس کی عمر میں ہی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔ انگلستان میں قیام کے دوران اور بعد ازاں ہندوستان واپس آکر بھی طلبہ کی تحریکوں میں سرگرم حصہ لیتی رہیں۔انھیں تحریک آزادی میں حصہ لینے کی پاداش میں تیرہ ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ انہو نے1942ء میں ایک پارسی نوجوان فیروز گاندھی سے شادی کی۔ اسی زمانے میں بھارت چھوڑ تحریک زور پکڑ رہی تھی جس میں حصہ لینے پر وہ اور ان کے خاوند قید ہو گئے۔ 1947ء میں آل انڈیا کانگرس ورکنگ کمیٹی کی رکن منتخب ہوئیں تھی۔ بعد میں یہ کانگرس کے شعبہ خواتین کی صدر، مرکزی انتخابی کمیٹی اور مرکز پارلیمانی بورڈ کی ممبر بن گئی۔انھیں فروری 1959ء میں انڈین نیشنل کانگرس کا صدر چنا گیا۔ 66۔ 1964ء میں وزیر اطلاعات و نشریات ہوئیں۔ 1966ء میں لال بہادر شاستری کے انتقال کے بعد انھیں وزیر اعظم منتخب کیا گیا۔
اندرا گاندھی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(ہندی میں: इन्दिरा प्रियदर्शिनी गान्धी) | |||||||
مناصب | |||||||
رکن راجیہ سبھا | |||||||
برسر عہدہ 1964 – 1984 |
|||||||
وزیر اطلاعات و نشریات | |||||||
برسر عہدہ 1964 – 1966 |
|||||||
وزیر اعظم بھارت (3 ) | |||||||
برسر عہدہ 24 جنوری 1966 – 24 مارچ 1977 |
|||||||
| |||||||
وزیر خارجہ بھارت | |||||||
برسر عہدہ 6 ستمبر 1967 – 13 فروری 1969 |
|||||||
وزیر خزانہ | |||||||
برسر عہدہ 16 جولائی 1969 – 27 جون 1970 |
|||||||
| |||||||
وزیر امور داخلہ | |||||||
برسر عہدہ 27 جون 1970 – 4 فروری 1973 |
|||||||
| |||||||
وزیر دفاع | |||||||
برسر عہدہ 30 نومبر 1975 – 20 دسمبر 1975 |
|||||||
| |||||||
وزیر دفاع | |||||||
برسر عہدہ 14 جنوری 1980 – 15 جنوری 1982 |
|||||||
| |||||||
وزیر اعظم بھارت (3 ) | |||||||
برسر عہدہ 14 جنوری 1980 – 31 اکتوبر 1984 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (ہندی میں: इन्दिरा नेहरू)، (انگریزی میں: Indira Nehru)، (انگریزی میں: Indira Priyadarshini Nehru) | ||||||
پیدائش | 19 نومبر 1917ء [1][2][3][4][5][6][7] الہ آباد [8] |
||||||
وفات | 31 اکتوبر 1984ء (67 سال)[1][2][3][4][5][6][7] نئی دہلی |
||||||
وجہ وفات | شوٹ | ||||||
مدفن | راج گھاٹ | ||||||
طرز وفات | قتل [9] | ||||||
رہائش | نئی دہلی رائے بریلی |
||||||
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
||||||
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس | ||||||
رکنیت | نیشنل فلیگ پریزنٹیشن کمیٹی [10] | ||||||
شریک حیات | فیروز گاندھی (26 مارچ 1942–8 ستمبر 1960) | ||||||
اولاد | راجیو گاندھی ، سنجے گاندھی | ||||||
والد | جواہر لعل نہرو [11][12] | ||||||
والدہ | کملا نہرو | ||||||
خاندان | نہرو گاندھی خاندان | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | سومرویل کالج، اوکسفرڈ (1937–) | ||||||
تخصص تعلیم | تاریخ کی سائنس | ||||||
پیشہ | سیاست دان [8][13][14]، مصنفہ | ||||||
مادری زبان | ہندی | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | ہندی [15]، انگریزی [16] | ||||||
شعبۂ عمل | سیاست [14] | ||||||
اعزازات | |||||||
آرڈر آف جوز مارٹی (1985)[17] جواہر لعل نہرو ایوارڈ (1984)[18] لینن امن انعام (1984) گولڈ اولمپک آرڈر (1983)[19] بھارت رتن (1971) واسیدا یونیورسٹی کے اعزازی ڈاکٹر |
|||||||
دستخط | |||||||
IMDB پر صفحہ | |||||||
درستی - ترمیم |
1967ء کے انتخابات میں کانگرس کی فتح کے بعد یہ وزیر اعظم بن گئیں۔ پھر 1971ء کے انتخابات کے بعد تیسری مرتبہ وزیر اعظم چنی گئیں۔
مارچ 1977ء کے پارلیمانی انتخابات میں ان کی پارٹی کانگرس آئی نے جنتا پارٹی سے شکست کھائی۔ وہ خود بھی جنتا امیدوار راج نارائن سے ہار گئیں۔ پھر 1978ء میں مہاراشٹر کے ایک حلقے کے ضمنی انتخاب میں لوک سبھا کی رکن چن لی گئیں۔ لیکن دوران حکومت اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں دسمبر 1978ء میں لوک سبھا سے ان کی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔ اور قید کی سزا دے دی گئی۔ پھر تقریباً ایک ہفتے بعد رہا بھی کر دی گئیں۔ جنوری 1980ء میں لوک سبھا کے عبوری انتخابات میں کانگرس آئی کی جیت ہوئی اور اندرا گاندھی نے مرکز میں وزارت بنائی۔ سکھوں کے خلاف انھوں نے فوجی اپریشن کا آغاز کیا ، گولڈن ٹمپل پر فوجی حملے کے بعد سکھوں میں ان کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا۔ 1984ء میں دو سکھ محافظوں انھیں گولی مار کر قتل کر دیا۔ ان کے بیٹے راجیو گاندھی ان کے بعد ہندوستان کے وزیر اعظم رہے۔ جبکہ ان کی بہو سونیا گاندھی ان دنوں انڈین نشنل کانگرس کی صدر ہیں۔
ویکی ذخائر پر اندرا گاندھی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/118689436 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb11904029j — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6z89jr5 — بنام: Indira Gandhi — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/6000976 — بنام: Indira Priyadarshini Gandhi — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب بنام: Indira Gandhi — FemBio ID: https://www.fembio.org/biographie.php/frau/frauendatenbank?fem_id=10695 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب بنام: Indira Gándhí — abART person ID: https://cs.isabart.org/person/78930 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب https://brockhaus.de/ecs/julex/article/gandhi-indira-priyadarshini
- ^ ا ب جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/106198480X — اخذ شدہ بتاریخ: 10 جون 2020
- ↑ https://archive.nytimes.com/www.nytimes.com/learning/general/onthisday/bday/1119.html — اخذ شدہ بتاریخ: 5 جولائی 2018
- ↑ http://164.100.47.194/Loksabha/Debates/cadebatefiles/C14081947.html
- ↑ http://www.freepressjournal.in/featured-blog/indira-gandhi-was-not-related-to-mahatma-gandhi-heres-how-she-got-the-surname/1172246 — اخذ شدہ بتاریخ: 5 جولائی 2018
- ↑ BDRC Resource ID: https://library.bdrc.io/show/bdr:P1KG21913
- ↑ https://cs.isabart.org/person/78930 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ^ ا ب کتب خانہ کانگریس اتھارٹی آئی ڈی: https://id.loc.gov/authorities/n79064593 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 ستمبر 2021
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11904029j — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/26629219
- ↑ http://lanic.utexas.edu/project/granma/1985.html
- ↑ http://lanic.utexas.edu/project/granma/1985.html — https://web.archive.org/web/20190402094610/http://iccr.gov.in/content/nehru-award-recipients — سے آرکائیو اصل
- ↑ عنوان : Olympedia — Olympedia people ID: https://www.olympedia.org/athletes/1200060 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 اگست 2024