بھارت میانمار باڑ
بھارت میانمار باڑ بھارت اور میانمار کے مابین 1,624-کلومیٹر (1,009 میل) طویل سرحدی باڑ ہے، جو بھارت تعمیر کر رہا ہے۔ بھارت اس سرحدی پاڑ سے جرائم، بشمول سامان، ہتھیار اور جعلی بھارتی کرنسی کی اسمگلنگ، منشیات کی اسمگلنگ اور شورش روکنے کی امید رکھتا ہے۔ دفتر اقوام متحدہ برائے منشیات و جرائم اور انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ نے کمزور ریاستی سرحدی سلامتی کی سہولیات کی ناقص حالت کے بارے میں خبردار کیا ہے کہ یہ خطے کو غیر قانونی منشیات کے لیے ایک اہم ٹرانزٹ پوائنٹ بن سکتا ہے۔[1] سال 2001–2003 کے دوران میں، غیر محفوظ سرحد کی وجہ سے بھارتی سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں عسکریت پسندی سے متعلق تشدد میں 200 سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی ہلاکتوں کا غیر لگایا۔[2] چار شمال مشرقی بھارتی ریاستیں میانمار سے سرحد کا اشتراک کرتی ہیں: اروناچل پردیش، ناگالینڈ، میوورم اور منی پور۔ دونوں حکومتوں نے باڑ کھڑی کرنے سے پہلے ایک مشترکہ سروے کرنے پر اتفاق کیا۔ بھارتی وزارت خارجہ اور اس کے برمی ہم منصب نے چھ ماہ کے اندر سروے مکمل کیا اور مارچ 2003ء میں سرحد کے ساتھ باڑ کھڑی کرنی شروع کر دی۔[3]
مقامی احتجاج
ترمیم2004ء میں، مقامی کوکی اور نگا لوگوں کی طرف سے شروع کیے جانے والے احتجاج کے سبب سرحد کے ساتھ ریاست منی پور میں باڑ کے کام کو روک دیا گیا تھا۔ ان کے مطابق، زمین کا ایک بہت بڑا حصہ برما کا علاقہ بن جائے گا اور سرحد کے اطراف رہنے والے لوگوں کے درمیان میں بے امنی پھیلے گی۔ مورہ میں رہنے والے لوگوں کے احتجاج پر، چورو خانو اور مولن علاقوں کے عوام نے وزیر اعلیٰ کو مجبور کیا کہ وہ معاملے کو منی پور حکومت کے حوالے کرے۔[3]
یہ باڑ بہت سی نسلی برادریوں کو تقسیم کر دے گی، جس میں لوشی، ناگا، چین اور کوکی شامل ہیں، جن کی علاقہ دو ملکوں کی سرحدوں پر ہے۔ اس طرح یہ ایک انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ 2007ء میں، ریاست منی پور میں رپورٹ کیا گیا کہ، سرحد پر 9 ستونوں کی ملکیت پر تنازع ہوا ہے۔[4]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Col. Rahul K. Bhonsle (جولائی 28, 2007)۔ "India's 'Look Myanmar' Policy"۔ Boloji.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2007
- ↑ "India, Burma to fence the border"۔ Mizzima News۔ مئی 17, 2003۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2007
- ^ ا ب Surajit Khaund (15 اکتوبر 2004)۔ "India-Burma border fencing delays due to protest by local communities"۔ Burma News International۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2007
- ↑ "New effort: India-Myanmar to begin talks"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ September 2, 2007۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2007
بیرونی روابط
ترمیم- Map of India-Bangladesh-Myanmar border links
- Mizzima News: India proposes border fencing to Burma – Mungpi; مارچ 14, 2007آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ burmanet.org (Error: unknown archive URL)