راجا بھالیندر سنگھ (پیدائش: 9 اکتوبر 1919ء (وفات: 16 اپریل 1992ء) بھارت کے ایک عالمی سطح کے کرکٹ کھلاڑی اور پٹیالہ کے مہاراج کمار تھے۔ ان کے والد مہاراجا بھوپندر سنگھ اور بھائی پٹیالہ کے یوراج تھے جو بھارت کے لیے ٹسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ بھالیندر سنگھ دائیں ہاتھ کے درمیانی صف والے بلے باز تھے اور دائیں ہاتھ کے دھیمے گیندباز تھے۔ انھوں انگلینڈ میں صرف ایک مقابلہ کھیلا، جو 1939ء میں کیمبرج یونیورسٹی کی طرف سے نارتھمپٹنشائر کے خلاف تھا۔ ان کے باقی مقابلے بھارت میں جنوبی پنجاب اور پٹیالہ کے لیے تھے۔ ان کی طرف سے ایک سنچری شمالی ہند کے خلاف جنوبی پنجاب کے لیے 1943ء-44ء میں تھی۔

بھالیندر سنگھ
شخصی معلومات
پیدائش 9 اکتوبر 1919ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ریاست پٹیالہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 16 اپریل 1992ء (73 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد بھوپندرسنگھ آف پٹیالہ   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
مادر علمی ایچی سن کالج
مگدالین   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ کرکٹ کھلاڑی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کرکٹ   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کھیل سے ریٹائرمنٹ

ترمیم

وہ پیشہ ورانہ کھیل سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی کھیل سے جڑے رہے اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے رکن بنے رہے۔ وہ 1951ء کے ایشیائی کھیلوں کے انتظامات میں پیش پیش رہے۔ ان کا بیٹا راجا رندھیر سنگھ بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے معتمد عمومی ہیں۔

خارجی روابط

ترمیم