بھومیکا اروڑا ایک ہندوستانی فیشن ماڈل ہیں۔

بھومیکا اروڑہ
معلومات شخصیت
پیدائش 1988 (عمر 36–37 سال)
نئی دہلی, بھارت[1]
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آنکھوں کا رنگ بھورا   ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بالوں کا رنگ سیاہ   ویکی ڈیٹا پر (P1884) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 180 سنٹی میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ
  • Fashion Model
دور فعالیت 2013 - حال

بھومیکا فروری 2016 کو ووگ انڈیا کی کور ماڈل تھی اور اسے ووگ انڈیا نے اگلی انڈین سپر ماڈل کا نام دیا تھا۔ [3]

بھومیکا امریکن ووگ ، برٹش ووگ ، ووگ انڈیا ، ووگ پیرس ، ٹین ووگ ، ایلے یو ایس اے، میری کلیئر اٹالیا، آئی ڈی میگزین ، لو میگزین ، ایل آفیشل انڈیا، انٹرویو جرمنی اور او ایم این او میگزین کے چنیدہ صفحات میں جلوہ گرہوئی ہیں ۔ [4] [5] انھوں نے پیرس میں ڈریس وان نوٹن کے موسم خزاں/موسم سرما کے 2014/2015 کے منتخب فیشن کے لیے اپنا پہلا بین الاقوامی رن وے شو چلایا۔ [6] تاہم، ان کا بریک آؤٹ سیزن 2015 کے موسم خزاں کے لیے کیے گئے شوز تھے جب انھوں نے نیویارک فیشن ویک میں الیگزینڈر وانگ کے لیے پہلی بار ریمپ پر چلتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔ تین دن بعد، انہون نے ویرا وانگ کے لیے کیٹ واک کی تھی اور Vogue.com نے اانہیں اپنی فہرست "7 چیزیں جو آج ہمیں پسند ہیں" ("7 Things We Loved Today")میں نمبر 3 کے طور پر منتخب کیا تھا۔ [6] نیویارک فیشن ویک میں اپنے فن کے مظاہرے کے بعد، بھومیکا نے لندن فیشن ویک میں جا کر حصہ لیا اور یہاں پہلی بار اپنے فن کا مظاہرہ کیا اگرچہ نیویارک میں بھی انھوں نے پہلی بار ہی اس شو میں شرکت کی تھی اس سیزن میں میلان جانے سے پہلے ڈاکس ، گیرتھ پگ ، جوناتھن سانڈرز ، پرین اور سیمون روچا کے لیے واک کرتے ہوئے، وہ کارل لیگرفیلڈ کے لیے بھی اور فینڈی شو کے لیے بھی کیٹ واک کرتی رہیں۔

موسم خزاں 2015 اور خزاں 2016 کے سیزن کے درمیان، بھومیکا نے بڑے برانڈز اور ڈیزائنرز جیسے ہرمیس، چینل، فینڈی، ورساسی، جین پال گالٹیئر، کینزو، ڈریس وان نوٹن، مسونی، ڈی ایس اسکوائرڈ2، منیش اروڑہ، فیراگامو، ایٹرو، رابرٹو کیولی، کے لیے واک کی۔ [4] [5] اپنی اس واک کے دوران میں وہ خاص طور پر H&M فال/ونٹر 2016-2017 کے ریڈی ٹو وئیر فیشن شو کے فائنل کے دوران دو بار گربھی گئی تھیں۔ [7]

انہون نے کیوبا میں چینل کے کروز 2016/2017 شو میں کارل لیگر فیلڈ کے لیے بھی واک کی تھی جو ہوانا میں نوآبادیاتی بلیوارڈ نامی مشہور پاسیو ڈیل پراڈو میں منعقد کی گئی تھی۔۔ [8] ووہ ایک مختصر فلم میں بھی نظر آئیں، جسے نک نائٹ نے ڈیزڈ اینڈ کنفیوزڈ کے لیے شوٹ کیا تھا،.

ابتدائی زندگی

ترمیم

بھومیکا ارورہ نے چندی گڑھ سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر کی تعلیم حاصل کی۔ [9] بھومیکا نے 2014 میں ڈریس وان نوٹن کے لیے 26 سال کی عمر میں پہلی بار بین الاقوامی طور پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا تاہم، وہ اپنے 2015 کے موسم خزاں/موسم سرما کے فیشن سیزن کے لیے قابل ذکر ہے جہاں وہ الیگزینڈر وانگ نیم کی ماڈل خصوصی تھیں، انھوں نے 2015 کے موسم خزاں/موسم سرما کے لیے کل 25 شوز کیے [10]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Bhumika Arora – NEWfaces"
  2. https://models.com/models/bhumika-arora
  3. "How Bhumika Arora achieved the ultimate fashion dream"۔ VOGUE India۔ 2018-10-18 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-02-01
  4. ^ ا ب "Bhumika Arora - Model"۔ MODELS.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-31
  5. ^ ا ب Asi Mod۔ "ASIAN MODELS BLOG"
  6. ^ ا ب Ray A. Smith (5 مارچ 2015)۔ "The Making of a Runway Model - WSJ"۔ WSJ
  7. Video on YouTube, with two angles of view
  8. https://www.instagram.com/p/BFAPYaXg3y9/
  9. ELLE India Team. "Meet Bhumika Arora, India's newest supermodel". Elle India (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2018-02-18.
  10. "Bhumika Arora - Page 12 - the Fashion Spot". forums.thefashionspot.com (انگریزی میں). Archived from the original on 2018-02-19. Retrieved 2018-02-18.