بہرام گور

ایرانی شہنشاہ

پیدائش: 420ء

بہرام گور
بہرام گور
5th-century plate with a hunting scene from the tale of Bahram V and Azadeh.
فہرست شہنشاہ ساسانی سلطنت of the ساسانی سلطنت
420–438
پیشروKhosrow the Usurper
جانشینYazdegerd II
شریک حیاتSapinud
نسلYazdegerd II
خاندانخاندان ساسان
والدYazdegerd I
والدہShushandukht
پیدائش400
وفات438 (aged 38)
Media
مذہبزرتشتیت

انتقال: 440ء

ایران کا ساسانی فرمانروا۔ یزدگرد اول کا بیٹا۔ بڑا بہادر تھا۔ کہتے ہیں باپ کے مرنے کے بعد جب تینوں بھائیوں میں تاج و تخت کے لیے کش مکش شروع ہوئی تو امرائے دربار نے یہ فیصلہ دیا کہ کہ شاہی تاج دو بھوکے شیروں کے درمیان رکھ دیا جائے اور تینوں شہزادوں میں سے جو تاج اٹھالا کر لائے۔ وہی بادشاہت کا مستحق سمجھا جائے۔ بہرام کے بھائیوں کی ہمت نے جواب دے دیا۔ لیکن بہرام تاج اٹھالایا۔ اس نے سفید ہن حملہ آوروں کو شکست دی۔ اور دریائے آکسس کے اُس پار تک اُن کا تعاقب کیا۔ یہاں تک کہ انھوں نے عہد کیا کہ آئندہ ایران پر حملہ نہیں کریں گے۔ بعض مؤرخوں کے بقول اس نے ہندوستان پر بھی حملہ کیا تھا اور سندھ اور مکران کو اپنی سلطنت میں شامل کیا تھا۔ اسے شکار کا بڑا شوق تھا۔ بالخصوص گور یعنی جنگلی گدھے کے شکار کا۔ ایک بار شکار کھیلتا ہوا دلدل میں پھنس گیا اور ہلاک ہو گیا۔