بَیراگ (نفس کشی) مارٹن وکرماسنگھے کا تحریر کردہ ایک ناول ہے جو 1956ء میں لکھا گیا۔ جدید سنہالی فکشن میں یہ ناول شاہکار سمجھا جاتا ہے۔[1] ناول کی کہانی ”اروِندا“ نامی کردار پر مبنی ہے۔ اروندا ایک سنہالی نوجوان ہے جو شمال میں روایتی بودھ خاندان میں نشو و نما پاتا ہے۔

بیراگ
مصنفمارٹن وکرماسنگھے
اصل عنوانවිරාගය
مترجمایشلے ہالپ (انگریزی)
مصطفٰی نذیر احمد (اردو)
ملکسری لنکا
زبانسنہالی
صنفنفسیاتی ناول
تاریخ اشاعت
1956
طرز طباعتمطبوعہ (پیپر بیک)

1956ء میں ناول سب سے پہلے سنہالی زبان میں شائع ہوا، 1985ء میں پروفیسر ایشلے ہالپ نے The Way of the Lotus کے عنوان سے انگریزی زبان میں منتقل کیا۔[2] یہ 1992ء میں تمل زبان اور 1995ء میں فرانسیسی زبان ترجمہ ہوا تھا۔ بیراگ کو وہ پہلا ناول سمجھا جاتا ہے جو فرانسیسی زبان میں مکمل ترجمہ ہو کر شائع ہوا۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. K. M. De Silva (1981)۔ A History of Sri Lanka (بزبان انگریزی)۔ University of California Press۔ صفحہ: 516۔ ISBN 9780520043206۔ First, there was Martin Wikramasinghe's novel Viragaya which in terms of significance of theme and sophistication of technique is perhaps the most outstanding work in modern Sinhalese finction 
  2. "Relocating Viragaya"۔ Daily News (Sri Lanka)۔ Associated Newspapers of Ceylon Limited۔ 30 November 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2017 
  3. "Book review: A prism showing hidden nuances"۔ Daily News (Sri Lanka)۔ Associated Newspapers of Ceylon Limited۔ 29 December 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2017