بین الاقوامی یوم مادری زبان
لسانی اور ثقافتی تنوع کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے لیے دنیا بھر میں سالانہ جشن
بین الاقوامی یوم مادری زبان ہر سال 21 فروری کو منایا جاتا ہے۔ یونیسکو نے یہ فیصلہ 17 نومبر 1999ء کو لیا۔ یو۔ این۔ کی عام اسمبلی نے سال 2008ء کو زبانوں کا عالمی سال قرار دیا تھا۔[1]
بین الاقوامی یوم مادری زبان | |
---|---|
باضابطہ نام | مادری زبان کا عالمی دن |
تاریخ | 21 فروری |
تکرار | سالانہ |
یہ دن فروری 2000ء کے بعد سے ہر سال منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1952ء کی 21 فروری کی وجہ سے چنا گیا ہے، جس دن ڈھاکہ یونیورسٹی، جگن ناتھ یونیورسٹی اور ڈھاکہ میڈیکل کالج کے طلبہ پاکستان میں اردو کے ساتھ بنگالی کو بھی قومی زبان بنانے کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس نے گولی چلا کر انھیں ڈھاکہ (اب بنگلہ دیش) میں مار دیا تھا۔[حوالہ درکار]