بین الاقوامی یوم کافی

عالمی یوم کافی

بین الاقوامی یوم کافی (انگریزی: International Coffee Day) ہر سال یکم اکتوبر کو منایا جاتا ہے[1] تاکہ کافی کو بہ طور ایک مشروب فروغ ملے۔ اس کی تقریبات دنیا بھر میں منائی جاتی ہیں۔ یہ تقرببات کا آغاز 2015ء سے ہوا ہے۔ [2] کینسر پر بین الاقوامی سطح پر تحقیق کرنے والے ادارے اور امپیرئیل کالج لندن کا کہنا ہے کہ انھیں معلوم ہوا ہے کہ زیادہ کافی پینا موت کے خطرے کی کمی سے تعلق رکھتا ہے خاص طور پر دل کے امراض اور آنتوں کے امراض سے۔ محققین نے 10 یورپی ممالک کے 35 سال سے زیادہ عمر کے افراد سے موصول ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لیا ہے۔[3] جنوبی کوریا کے محققین کا خیال ہے کہ دن میں چند پیالی کافی پینے سے شریانوں میں پیدا ہونے والی ایسی رکاوٹوں سے بچا جا سکتا ہے جو دل کی بیماریوں کی اہم وجہ ہیں۔ انھوں نے 25 ہزار ایسے مرد اور خواتین ملازموں کا مطالعہ کیا جو اپنے دفاتر میں مستقل طور پر طبی معائنہ کرواتے ہیں۔اس تحقیق میں یہ پایا گیا کہ جو لوگ دن میں معتدل مقدار میں یعنی تین سے پانچ پیالی کافی پیتے تھے ان میں دل کی بیماری کا ابتدائی رجحان کم پایا گیا۔[4]

1881ء کی ایک تصویر جس میں زراعت کے پیشے سے تعلق رکھنے والی لڑکی چائے پی رہی ہے۔

تاہم محققین کافی کے منفی اثرات پر بھی دنیا بھر میں روشنی ڈالتے ہیں۔ مختصر مدت میں کافی کے 80 سے 100 کپ (23 لیٹر) جسم میں 10 سے 13 گرام کیفین کی مقدار پیدا کردیتے ہیں، اس سطح پر پہنچنے سے پہلے ہی انسان کو قے کی شکایت شروع ہوجاتی ہے جس سے اس کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ مگر یہ بھی غور طلب ہے کہ صرف کافی ہی نہیں بلکہ زائد مقدار( 23 لیٹر ) میں پانی بھی انسان کے لیے اتنا ہی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔[5]


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "International Coffee Organization - 1 October is International Coffee Day"۔ www.ico.org۔ 2020-10-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-09-29
  2. "How are you celebrating International Coffee Day?"۔ International Coffee Organization blog۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-26
  3. کافی پینے والے شاید لمبی عمر پاتے ہیں
  4. ’روزانہ کافی پینے سے شریانوں کی صفائی ہو جاتی ہے‘
  5. کافی کے فائدے اور نقصان جانیے