بے رحم حسینہ (بیلڈ)
"لا بیلے ڈیم سینز مرسی" ( "بے رحم حسینہ") ایک بیلڈ ہے جس کے نظم نگار انگریزی شاعر جان کیٹس ہے۔ اس کو سن 1819 میں لکھا گیا تھا۔ یہ عنوان ایلین چارٹیئر کی 15ویں صدی کی نظم لا بیلے ڈیم سنز مرسی سے ماخوذ ہے ۔
یہ نظم انگریزي ادب کی مشہور نظموں میں سے ہے۔ کیٹس کی محبت اور موت کے ساتھ شاعرانہ انہماک کی ایک مثال ہے۔ یہ نظم ایک پری کے متعلق ہے جو ایک نائٹ کو اپنے حسن و جمال کا گرویدہ بنالینے کے بعد ناخوشگوار انجام سے دوچار کردیتی ہے۔ اس بیلڈ سے متاثر ہوکر بہت سے فنکاروں نے بہت سی تصویرں بنائیں جو 19ویں صدی کی فیم فیٹل آئیکنوگرافی کی ابتدائی مثالیں ہیں۔ ادب، موسیقی، آرٹ اور فلم کی متعدد تخلیقات میں اس نظم کا حوالہ ملتا ہے۔